یکشنبه 04/می/2025

عالمی خبریں

اسرائیل اور روس کے درمیان جارجیا کے بحران پر بات چیت

روس کے صدر دمتری میدویدیف نے شام کے صدر بشارالاسد کے ماسکو کے دورے سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم ایہوداولمرٹ کے ساتھ مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے بارے میں بات چیت کی ہے.

لبنان نے حزب اللہ کے معاملہ پراسرائیلی حملے کی دھمکی مسترد کردی

لبنان کے وزیر خارجہ فوزی سلخ نے شیعہ ملیشیا گروپ کو حکومت کی جانب سے مزید قانونی جواز دینے پر اسرائیل کی ملک کے سویلین انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی دھمکیوں کومسترد کردیا ہے.

پاکستان کی اسلحہ ساز فیکٹری کے باہردو بم دھماکے:کم سے کم افراد 20 جاں بحق

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے 30 کلومیٹر مغرب میں واقع شہر واہ میں ایک اسلحہ ساز فیکٹری کے باہر دوخود کش بم دھماکوں میں کم سے کم 20 افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے ہیں.

بھارت اسرائیل سے جدید میزائل سسٹم خریدے گا

بھارتی حکومت نے اپنی فضائیہ کو اسرائیل سے جاسوس سریع الحرکت میزائل سسٹم کے حصول کے لیے گرین سگنل دے دیا-

’’اسرائیل بھارت کو اسلحہ فروخت کرنے والا دوسرا بڑا ملک‘‘

اسرائیل اور بھارت کے درمیان جدید میزائل سسٹم معاہدے کے بعد اسرائیل دہلی کو جدید ترین آلات حرب و ضرب دینے والا دوسرا بڑا ملک بن جائے گا-

ترکی میں کاربم دھماکا: کرنل سمیت 11 زخمی

ترکی کے مغربی شہر ازمیر میں کار بم دھماکے میں آٹھ پولیس افسر اورکرنل سمیت تین فوجی زخمی ہوگئے ہیں.

سپین: مسافر طیارے کا حادثہ 150 سے زائد افراد ہلاک

میڈرڈ کے ہوائی اڈے پر ایک مسافر طیارے کے حادثے میں کم از کم ایک سو پچاس افراد ہلاک ہوگئے جبکہ اس حادثے میں کئی مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔

"ورانٹ گرفتاری کی صورت میں امن فوج درفر سے نکال دیں گے”

سوڈان کے صدر عمر البشیر نے دھمکی دی ہے کہ جرائم کی عالمی عدالت کی جانب سے ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی صورت میں افریقی ملک میں بین الاقوامی امن فوج کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا اور انہیں ہر صورت وہاں سے واپس جانا ہو گا۔

ایران کو خوفزدہ کرنے کے لئے پولینڈ اور امریکا کے درمیان معاہدہ

پولینڈ اور امریکہ نے روسی کی ناراضگی کے بعد پولش سر زمین پر میزائیلیوں کا دفاعی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس ضمن میں باقاعدہ معاہدے پر دستخط کر کر دیئے گئے۔

فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کابل پہنچ گئے

فرانس کے صدر نکولس سرکوزی افغانستان کے دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں ۔فرانس کے صدر نکولس سرکوزی کے ساتھ وزیر دفاع Herve Morin اور وزیر خارجہ Bernard Kouchner بھی ہیں ۔