
امریکا نے 2011ءتک فوجوں کے انخلاء پر اتفاق کرلیا:عراقی وزیراعظم
منگل-26-اگست-2008
عراقی وزیراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ عراق اورامریکا اس بات پررضامند ہوگئے ہیں کہ مجوزہ سکیورٹی معاہدے کے تحت تمام امریکی فوجی 2011ء کے آخر تک عراق سے واپس چلے جائیں گے جبکہ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا.