دوشنبه 05/می/2025

عالمی خبریں

امریکی طیارے کوایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر اتار لیا گیا

امریکا کے ایک فوجی طیارے نے منگل کے روز ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے جس کے بعد اسے زبردستی ایران میں اتارلیا گیا جبکہ پینٹاگان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا.

صہیونی جارحیت امریکی حملہ تصور کیا جائے گا: ایران

یران نے اسرائیل کو مشرق وسطی میں امریکہ کی دستخطی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تہران پر کسی بھی قسم کے حملے کو امریکی حملہ تصور کیا جائے گا- ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیر خارجہ منوچر متقی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا-

دہشت گردی مشرق وسطی کیلئے سنگین خطرہ ہے: حسنی مبارک

مصر کے صدر حسنی مبارک نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور عدم استحکام مشرق وسطی کے خطہ کیلئے اب بھی سنگین خطرہ اور حقیقی چیلنج ہے-

یمن میں اسرائیل سے منسلک دہشت گرد گروپ ختم کر دیا گیا

یمن نے دہشت گردی کے ایک "سیل" کے خاتمے کا دعوی کیا ہے۔ یمنی صدر علی عبدا للہ الصالح نے انکشاف کیا تھا کہ اس سیل کے اسرائیلی جاسوسی اداروں سے رابطے ہیں۔

لبنان میں مداخلت پر امریکا کا شام کو انتباہ

امریکا نے شام کی جانب سے اپنی شمالی سرحد پر فوج کی نقل وحرکت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور خبردارکیا ہے کہ دمشق حالیہ بم دھماکے کو اپنی فوجوں کو دوبارہ لبنان میں داخل کرنے کے لئے جوازکے طور پر استعمال نہ کرے.

کرغزستان میں زلزلہ، درجنوں ہلاک، سینکڑوں زخمی

وسط ایشیائی ریاست کرغزستان میں حکام کے مطابق ملک کے جنوبی علاقے میں آنے والے زلزلے سے کم از کم اٹھاون افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ چھ اعشاریہ چھ شدت کا زلزلہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب آیا

اسرائیل ایران پر پیشگی حملہ کرسکتا ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ

فرانس کے وزیر خارجہ برنارڈ کوچز نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل ایران کی ایٹمی تنصیبات پر پیشگی حملہ کردے گا-

صہیونی ریاست کی ایٹمی سرگرمیاں علاقہ کیلئے باعث تشویش ہیں

سعودی عرب نے صہیونی حکومت کی ایٹمی سرگرمیوں کو علاقائی ممالک کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا ہے-

صدر بش کی رخصتی سے قبل امن کی آخری کوشش

امریکی صدر جارج ڈبلیو بش اپنی مدت حکومت کے خاتمے سے قبل فلسطین اور اسرائیل کے درمیان کسی مفاہمتی فارمولے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کررہے ہیں-

سری لنکا: خود کش حملہ، 22 ہلاک

سری لنکا کے شمال وسطی شہر انورادھاپورہ میں ہونے والے ایک خودکش حملے میں اپوزیشن رہنما سمیت 22 افراد ہلاک ہو گئے۔