سه شنبه 13/می/2025

عالمی خبریں

مصر اور تیونس کے سفیروں کو حرم ابراہیمی میں داخلہ ممنوع

قابض اسرائیلی حکام نے مصر اور تیونس کے سفیروں کو الخلیل میں تاریخی مذہبی مقام حرم ابراہیمی میں داخل ہونے سے روک دیا-

یہود سیاح سب سے زیادہ مشکلات پیدا کرتا ہے

اردن نے اسرائیلی حکومت کو یہودی سیاحوں کے خلاف سرکاری طور پر شکایت کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیاح اردن کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں-

غزہ کے حالات کے بارے میں اقوام متحدہ کی اہل کار کو بریفنگ

غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرانے کے لیی فلسطینی مہم کے اراکین نے انسانی حقوق کی سابق ہائی کمشنر میری رابن سن سے انسانی حقوق تنظیموں کے نمائندوں کے ہمراہ ملاقات کی اور اسرائیل کی جانب سے دو برس قبل غزہ کی پٹی کا محاصرہ کیے جانے کے بعد سے اب تک ہونے والے تباہ کن نقصانات سے آگاہ کیا-

مصطفی شحادہ حزب اللہ کا آپریشنل کمانڈر مقرر

لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ نے شہید کمانڈر عماد مغنیہ کی جگہ مصطفی شحادہ کو فیلڈ آپریشنل کمانڈر مقرر کردیا ہے- اسرائیلی اخبار ’’ہارٹز‘‘ کی رپورٹ کے مطابق شحادہ کو یہ نئی ذمہ داری چند ہفتے قبل ایک اجلاس میں سونپی گئی-

مسجد اقصی کی آزادی کے لیے ہر قربانی دیں گے: ہمام سعید

اردن کے دارالحکومت عمان میں اسلامی تحریک نے مسجد اقصی کی حفاظت کے لیے بہت بڑا مظاہرہ کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی-

لبنان میں تیس سال سے سر گرم جاسوس کے نیٹ ورک کا انکشاف

لبنانی فوج نے انکشا ف کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایک خطرناک گروہ کا سراغ لگایا ہے جو گزشتہ تیس سال سے یہودیوں کے لیے جاسوسی میں ملوث ہے-

امریکہ کو مشرق وسطی میں دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا: شہزادہ ترکی الفیصل

امریکہ میں سعودی عرب کے سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ امریکہ کومشرق وسطی سے متعلق بعض امور پر دوہرا معیار ترک کرنا ہو گا

اسرائیل مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری ترک کرے: روس

روس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ امن مذاکرات کی کامیابی کیلئے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کا سلسلہ ترک کر دے-

فلسطینی اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں: انڈونیشیا

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسرائیلی جبر و ستم کے شکار فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی کانفرنس کا آغاز ہوا-

لیبیا اور روس ، جوہری شعبے میں تعاون

لیبیا اور روس جوہری شعبے میں تعاون کے لیے ایک معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں جس کے تحت روس لیبیا کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی حاصل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔