شنبه 10/می/2025

عالمی خبریں

ممبئی:تاج ہوٹل میں کارروائی جاری، پانچ اسرائیلیوں کی لاشیں برآمد

بھارت کے شہر ممبئی میں جمعہ کو تیسرے دن بھی تاج ہوٹل میں مسلح افراد اور سکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی جارہی ہے جبکہ نقاب پوش بھارتی کمانڈوزنے یہودی مرکزمیں کارروائی مکمل کر لی ہے جہاں سے پانچ یرغمالی یہودیوں کی لاشیں برآمدہوئی ہیں.انہیں حملہ آوروں نے ہلاک کیا تھا.

اسرائیلی اقدامات محدود کرنے کیلئے 6 قراردادیں منظور : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطینوں کے حقوق کے تحفظ اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات کو محدود کرنے کیلئے 6 قرار دادیں منظور کر لیں۔

عراقی پارلیمنٹ نے امریکا سے سیکورٹی معاہدے کی توثیق کردی

عراقی پارلیمنٹ نے امریکا سے فوجی معاہدے کی توثیق کردی ہے، معاہدے کے تحت امریکا کی ڈیڑہ لاکھ فوج آئندہ تین برس تک عراق میں مزید قیام کرے گی،

دنیا بھر کی ہزاروں سرکردہ شخصیات کا غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ

دنیا بھر کی سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں کی اعلی شخصیات نے عالمی برادری سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

بھارت:ممبئی میں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات: 100افراد ہلاک

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں بدھ کی رات سسلسلہ وارفائرنگ کے واقعات اور متعدد بم دھماکوں میں کم سے کم 100 افراد ہلاک اور250سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ فوج سمیت سکیورٹی فورسز نے پورے شہر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور شہرمیں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے.

عراقی پارلیمنٹ میں امریکا سے فوجی معاہدے پر رائے شماری

عراقی پارلیمنٹ میں بدھ کو امریکا سے متنازعہ فوجی معاہدے پر رائے شماری ہورہی ہے جس میں عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کا نظام الاوقات مقرر کیا گیا ہے جبکہ بعض سیاسی گروپ اس کی مخالفت کر رہے ہیں.

امریکا کا اسلامی خیراتی ادارے پر دہشت گردی کی معاونت کا الزام

امریکا میں سب سے بڑے اسلامی خیراتی ادارے کے ذمہ داران کو فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز سے زیادہ مالی امداد مہیا کرنے پر مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.واضح رہے کہ امریکا نے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے.

مغربی کنارے میں نیٹو افواج تعینات کی جائیں، جنرل جونز

اسرائیل، فلسطین سیکورٹی امور کے امریکی کو رڈی نیٹر جنرل جیمسں جونز نے تجویز دی ہے کہ مغربی کنارے میں نیٹوفورسز تعینات کردی جائیں تاکہ سیکورٹی کی ذمہ داریاں فلسطینیوں کے حوالے کی جاسکیں -

بین الاقوامی برادری کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں: عبدالرحمن العطیہ

خلیجی تعاون کمیٹی کے جنرل سیکرٹری عبدالرحمن بن حمد العطیہ نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے-

اردن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے

اردن میں غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیل کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے ہیں-