دوشنبه 12/می/2025

عالمی خبریں

غزہ کے سرکاری ملازمین عید الاضحی بغیر تنخواہ کے گزاریں گے

غزہ کے بینکوں کو نقد رقوم کی ترسیل کو اسرائیل نے روک دیا ہے جس کے بعد غزہ میں سرکاری ملازمین کو اس ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکیں اور یہ سرکاری ملازمین اور ان کے بچے بغیر پیسوں کے عید الاضحی منائیں گے

نوری المالکی کا قبائلی پنچائتی نظام ختم کرنے سے انکار

عراقی وزیر اعظم نوری المالکی نے سرداروں پر قبائلی پنچائیت تحلیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ پنچائیت سسٹم کرد جماعتوں اور نوری المالکی کے درمیان ایک عرصے سے محل نزاع بنا ہوا ہے۔

ہلال احمر کا ایران میں غزہ کے عوام کے لیے امدادی مہم شروع کرنے کا اعلان

ہلال احمر کی ایران میں کام کرنے والی شاخ نے غزہ کے بے سہارا اور فاقہ کش عوام کے مدد کے لیے پانچ دسمبر بروزجمعة المبارک سے ایران میں فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے-

عراقی عدالت نے شہریوں کو اسرائیل جانے کی اجازت دے دی

عراقی سپریم کورٹ نے شہریوں کو بلا امتیاز اسرائیل کے سفر کی اجازت دے دی ہے-عراقی وزارت قانون کے ترجمان عبدالستار بیرقدار نے ایک اخبار کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں عدلیہ سیاسی دبائو یا بیرونی اثر ورسوخ سے آزاد ہے-

اسرائیلی فون کمپنی نے موبائیل قرآن سروس کا آغاز کر دیا

ایک اسرائیلی موبائیل فون کمپنی نے اپنے صارفین کے لئے حج کے موقع پر قرآن کریم کا موبائیل نسخہ فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔ کمپنی نے یہ اقدام عرب مسلمانوں پرمشتمل متوقع صارفین کی ایک بڑی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اٹھایا ہے۔

ملک کی ترقی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے: شیخ خلیفہ

متحدہ عرب امارات کے 37ویں قومی دن کے موقع پر صدر امارات شیخ خلیفہ بن زاید النہیان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تمام تر صلاحیتیں صرف اس ملک کی ترقی کیلئے ہونی چاہئیں۔

ہیلری کلنٹن امریکا کی سیکرٹری آف اسٹیٹ نامزد

امریکا کے منتخب صدربارک اوباما نے صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں اپنی حریف ہیلری کلنٹن کو ملک کی نئی وزیرخارجہ نامزد کردیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ موجودہ وزیر دفاع رابرٹ گیٹس بدستور اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے.

ایران کو ناقص عسکری آلات فراہم کرنے کی اسرائیلی سازش

اسرائیل نے گزشتہ کئی سالوں سے ایران کو ہدف بنایا ہواہے-

فلسطینی اختلافات ختم کر کے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں

امام کعبہ شیخ عبد الرحمن السدیس نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ باہمی اختلافات ختم کر کے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں-

عراقی پارلیمنٹیرین کی اسرائیل دورے کے بعد معطل کردہ رکنیت بحال

ایک عراقی عدالت نے پارلیمنٹ کی طرف سے سنی رکن میتھل الالوسی کی اسرائیل کا دورہ کرنے کی پاداش میں معطل کردہ رکنیت بحال کر دی ہے۔