پنج شنبه 08/می/2025

عالمی خبریں

اسرائیل غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کی ناکامی کاذمہ دارہے: مصر

مصر کی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی ناکامی اور علاقے کی بگڑتی ہوئی صورت حال کاالزام عاید کیا ہے جبکہ حماس نےمصر کی ثالثی کے نتیجے میں چھے ماہ قبل اسرائیل کے ساتھ طے پائے جنگ بندی معاہدے کے خاتمہ کا اعلان کر دیا ہے.

روس نے اسرائیل سے جاسوس طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات شروع کر دیے

روس اور اسرائیل کے درمیان جاسوس طیاروں کی خریداری سے متعلق اعلی سطح کے مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے-

اسرائیل کی امریکہ سے ساٹھ ایف 22 طیارے خریدنے کی خواہش ہے

اسرائیل امریکہ سے ساٹھ ایف 22 طیارے خریدنے کا خواہش مند ہے- اسرائیلی وزارت دفاع میں اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ضائیہ کو مضبوط بنانے کیلئے مزید جنگی طیاروں کی خریدوفروخت کی ضرورت ہے فی الحال امریکی کانگریس نے جنگی طیاروں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد کر رکھی ہے-

عراقی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں 35 افسر گرفتار

عراق کی وزارت داخلہ کے پینتیس اعلیٰ عہدے داروں کوگذشتہ تین روزکے دوران سابق حکمران بعث پارٹی کی تشکیل نو اور حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے

روس اسرائیل سے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے خریدے گا

روس اسرائیل سے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے خریدنے پر غور کر رہا ہے۔روسی جنرل نکولائی مخاروف نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے یہ ان طیاروں کی تعداد نہیں بتائی

مشرق وسطیٰ پر یو این کی قرارداد

اقوامِ متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے گزشتہ پانچ برسوں میں پہلی مرتبہ مشرقِ وسطی کے بارے میں ایک قرار داد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امریکی حمایت یافتہ امن کا عمل ’ناقابل واپسی‘ ہے۔

فلسطینی تنظیمیں متحد ہو جائیں: کارٹر

امریکہ کے سابق صدر جمی کارٹر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مؤثر طریقے سے مذاکرات کرنے کے لیے فلسطین کی تمام تنظیمیں آپس میں متحد ہو جائیں-

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو قتل کی دھمکیاں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کو قتل کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں

عرب صحافی نے بغداد میں امریکی صدر پر جوتوں کی بارش کر دی

امریکا کے صدر جارج بش کو اس وقت عراق کے دارلحکومت میں بدترین ذلت کا شکار ہونا پڑا کہ جب ایک صحافی نے انہیں "کتا" کہتے ہوئے ان پر اپنے جوتے دے مارے۔

ایران مشرق وسطیٰ میں اپنا تسلط قائم کرنے کی کوشش کررہا ہے:مصر

مصر کے وزیر خارجہ احمد عبدالغیط نے ایرانی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں اپنا تسلط جمانے کی کوشش کررہا ہے.