چهارشنبه 14/می/2025

عالمی خبریں

اسرائیلی جہاں بھی ہوں ان پر حملہ کیا جائے، سعودی عالم کا فتویٰ

سعودی عالم دین نے فتویٰ جاری کیا ہے کہ غزہ پر جارحیت کے بعد اسرائیلیوں پر حملہ کرنا جائز ہے

او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے، مصری جماعتوں کا مطالبہ

مصر کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے اور اسلامی ممالک سے فوری طور پر غزہ امداد بھیجنے اور او آئی سی کا سربراہی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا-

مسلم ایسوسی ایشن برطانیہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کی مذمت

مسلم ایسوسی ایشن برطانیہ (AMB) نے غزہ کی پٹی پر مجرمانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی ناکہ بندی کے بعد اسرائیل نے ایک اور ناقابل معافی جرم کا ارتکاب کیا ہے-

اردنی اراکین پارلیمنٹ کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ

اردنی اراکین پارلیمنٹ نے حکومت سے عمان میں تعینات اسرائیلی سفیر کو ملک سے نکالنے اور اسرائیل سے مکمل طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

غز ہ کی صورتحال، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس فوری طور پر طلب

غز ہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلا س فوری طور پر طلب کرلیا گیا ہے۔مشرق وسطیٰ میں غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ نے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج فوری طور پر طلب کرلیا ہے۔

مصری سکیورٹی میں اضافہ

مصر نے جمعہ کو حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کی کسی ممکنہ کارروائی کے پیش نظر غزہ کی پٹی اور اسرائیل کے ساتھ اپنی سرحد پر سکیورٹی سخت کردی ہے۔مصر کے علاقے شمالی سینا کے حکام نے کہا ہے کہ سرحد پر سکیورٹی غزہ سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد میں آمد کے خدشے کے پیش نظر سخت کی جارہی ہے

اسرائیلی کمانڈوز سگنل ملنے پر پاکستان پر حملہ کریں گے

اسرائیل کے اعلیٰ جنگی ماہرین و فوجی افسران کا ایک خصوصی وفد اسرائیلی ایئر فورس کی خصوصی پرواز سے بدھ کو نئی دہلی میں انڈین ایئر فورس بیس پر اترا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں : لبنانی وزیراعظم

لبنان کے مغرب نواز وزیراعظم فواد سینورا نے کہا ہے کہ ان کا ملک موجودہ حالات میں اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔

مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد اور نفرت کو ختم کیا جائے، پوپ بینڈکٹ

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بینڈکٹ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تشدد اور نفرت کو ختم کیا جائے۔

پوپ بینڈکٹ مئی میں اسرائیل کا دورہ کریں گے

پوپ بینڈکٹ آئندہ سال مئی میں اسرائیل کا دورہ کریں گے۔ پوپ بینڈکٹ شانزدھم کا یہ پہلا دورہ اسرائیل ہوگا، جس دوران وہ وہاں مقدس مقامات کی زیارت کو بھی جائیں گے۔