شنبه 10/می/2025

رپورٹس

ابراہیم ابو عیاش، اسرائیلی زہریلی گیس کا ایک ہی خاندان سے پانچواں شکار

فلسطین کے علاقے غزہ کا 29 سالہ ابراہیم ابو عیاش اسرائیلی فوج کی زہریلی گیس کا شکار ہونے والا اپنے خاندان کا پانچواں فرد ہے۔ ابراہیم ابو عیاش کا تعلق غزہ کے وسطی علاقے المغازی پناہ گزین کیمپ کا رہائشی ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کے خلاف زہریلی آنسوگیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے شدید زخمی حالت میں اعصابی مسائل کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

بزدل صہیونیوں نے سات ماہ کی ننھی "جوان”سے اس کے والد کو چھین لیا

فلسطین میں آئے روز صہیونی فوج اور یہودی آباد کاروں کی منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینیوں کی شہادتوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

فلسطینی صحافیہ رام اللہ اتھارٹی کے زیرعتاب کیوں؟

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئی شہری محفوظ نہیں۔ ان دنوں عباس ملیشیا کے عتاب کا شکار ایک نوجوان صحافیہ، دانشور اور سماجی کارکن فریدہ نجم بنی ہوئی ہیں۔ وہ اسرائیلوں میں قید کاٹنے کے باوجود فلسطینی اتھارٹی کی آنکھوں میں کھٹکتی ہیں۔

الشیخ حسن یوسف کی مزاحمت اور اسیری کی جرات آموز داستان!

قابض صہیونی فوج نے سرکردہ فلسطینی رہ نما الشیخ حسن یوسف کو ایک بار پھر حراست میں لے کریہ ثابت کر دیا کہ صہیونی دشمن کے ہاں انسانیت، آزادی اور انسانی حقوق نام کی کوئی چیز نہیں۔

‘حق واپسی کی علم بردار باڈی’ فلسطینیوں میں وحدت کی علامت

سترہ مارچ 2018ء کو فلسطین کے علاقے غزہ میں مختلف مذہبی، سماجی، سیاسی اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی جماعتوں نے مل کر ایک کمیٹی تشکیل دی جسے 'حق واپسی' باڈی کا نام دیا گیا۔ غزہ میں حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کے خلاف قائم کی گئی یہ باڈی فلسطینیوں میں مثالی اتحاد، یکجہتی اور یگانگت کی علامت بن کر ابھری۔

رزان النجار سے ساجد مزھر تک

حال ہی میں قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں مظاہرے کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو مرہم پٹی کرنے والے 17 سالہ ساجد مزھر کو اسرائیلی فوج نے گولیوں سے چھلنی کردیا۔ انسانیت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے فلسطینیوں کی کڑی میں ساجد مزھر کی شہادت ایک نیا اضافہ ہے۔ ساجد نے اپنی جان دے کر پوری دنیا کو یہ پیغام دے دیا ہے کہ اسرائیل ہر فلسطینی کا دیرینہ دشمن ہے۔ چاہے اس فلسطینی کے ہاتھ میں بندوق ہو یا وہ زخمیوں کے علاج معالجے اور اس کی مرہم پٹی میں جیسے انسانی خدمت کے کام میں مصروف ہو۔

"عظیم الشان” حق واپسی مارچ کا ایک سال!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ 2018ء کو 'یوم الارض' کے موقع پر فلسطینی عوام نے حق واپسی کے حصول اور غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے ایک پر امن احتجاجی تحریک کا آغاز کیا۔ یہ تحریک فلسطینیوں کے سلب شدہ حقوق کی بحالی کے لیے فلسطین میں اٹھنے والی تحریکوں میں سے ایک اہم تحریک ہے۔

یہودی توسیع پسندی کا مخالف کارکن فلسطینی اتھارٹی کے زیر عتاب

فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کی صہیونی سرگرمیوں کے خلاف سرگرم ایک فلسطینی سماجی کارکن اور صحافی ان دنوں حیران کن طور پر فلسطینی اتھارٹی کے زیرعتاب ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی ایک نام نہاد عدالت میں صحافی اور سماجی کارکن عیسیٰ عمرو کے خلاف 18 مختلف الزامات کے تحت مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔

اسیر اسلام وشاخی نے قیدیوں‌پرمظالم کا بدلہ کیسے لیا؟

اسرائیلی زندانوں میں قید اسلامی وشاخی ایسے بہادر فلسطینی سپوت کم ہی ہوں گے جنہوں‌نے اسرائیلی زندانوں کے اندر قید رہتے ہوئے بھی صہیونی قابض فوج پر کاری ضرب لگئی۔

غزہ میں‌ کارپٹ بمباری، قابض فوج کے لیے ہر چیز ‘حلال’ ہوگئی!

سوموارکی شام اور منگل کی صبح اسرائیلی فوج نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے طول وعرض میں 50 سے زاید فضائی اور زمینی حملے کیے۔ بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے بم گرائے گئے اور خوفناک حد تک نقصان پہنچانے والے میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔