
غزہ کے دیسی”فانوس” ذریعہ معاش بھی استقبال رمضان بھی!!!
جمعرات-2-مئی-2019
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے عوام ایک طرف فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست کا شکار ہیں اور دوسری طرف وہ مسلسل تیرہ سال سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ معاشی پابندیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ماہ صیام کے موقع پر غزہ کے عوام کی معاشی مشکلات میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ غزہ نے نوجوانوں کے پاس استقبال رمضان کے لیے فانوس خریدنے اور چراغاں کرنے کی استطاعت نہیں۔