شنبه 10/می/2025

رپورٹس

القدس کی تاریخی املاک کی صہیونی عدلیہ کےحکم پر لوٹ مار!

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود تاریخی املاک اور جائیدادیں یہودیت کی جلاد مشینوں کی زد میں ہونے کے ساتھ ساتھ چوری چُھپے ان کی سودے بازی، مشکوک ڈیلوں کے ذریعے ان پر قبضے اور القدس کے تاریخی تشخص کو تباہ کرنے کی مجرمانہ سازشیں جاری ہیں۔ یہ سب کچھ اسرائیلی ریاست کی نام نہاد عدلیہ کے حکم پر ہو رہا ہے۔

غزہ کے تربوز فلسطین کا معیاری موسمی پھل!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں زراعت پیشہ افراد کی بڑی تعداد موجود ہے۔ زراعت کی دیگر اجناس کے ساتھ ساتھ موسمی تربوز بھی اپنی مٹھاس اور معیارمیں اپنی مثال آپ ہے۔ غزہ میں تربوز کی فصل اچھی طریقے سے کاشت کی جائے تو وہ پورے فلسطین کے لیے کفایت کرتی ہے۔

قید وبند کی صعوبتوں اور زخموں کی تکالیف کا مقابلہ کرنے والا بچہ!

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی 17 سالہ محمد حسنین اسرائیلی زندانوں میں قید وبند کے ساتھ ساتھ زخموں کی شدید تکلیف میں بھی مبتلا ہے۔ وہ ایک وقت میں جیل کی کٹھن زندگی گذارنے کے ساتھ صہیونی جیلروں کی مجرمانہ غفلت اور لاپرواہی کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ خدشہ ہے کہ صہیونی جیلروں‌ کی لاپرواہی سے اس کی ایک ٹانگ کے ضائع ہونے ہوسکتی ہے۔

‘فریڈم انفارمیشن ایکٹ’ فلسطینی اتھارٹی کے ہاں داخل دفتر کیوں؟

سولہ سال پیشتر سنہ 2003ء میں فلسطین میں 'فریڈم انفامیشن بل' پر کام شروع ہوا اور سنہ 2014ء میں یہ بل منظور ہوگیا مگر اس کی منظوری کے باوجود ابھی تک یہ ایکٹ نافذ العمل نہیں ہوسکا بلکہ یہ بل وزیراعظم ہائوس اور ایوان صدر کی فائلوں میں دب کر گم ہوگیا ہے۔ یہ بھی واضح نہیں کہ آیا اس ایکٹ کے عملی نفاذ میں کون رکاوٹ ہے۔

"ورکنگ پرمٹ” فلسطینی لیبر کو بلیک میل کرنے کا مکروہ حربہ

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بسنے والے فلسطینیوں کو صہیونی ریاست کی طرف سے دہری پابندیوں اور معاشی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انہیں غرب اردن میں روزگار کے مواقع فراہم نہیں‌ کیے جا رہے۔

فلسطینی شہیدہ رزان النجار انسانی خدمت کا عالمی استعارہ!

آج سے ایک سال قبل فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں زخمی ہونے والے فلسطینی مظاہرین کی مرہم پٹی کرنے والی 21 سالہ نرس رزان النجار کو اسرائیلی فوجیوں نے نشانہ بنا کر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کر گئیں۔

نبی یامین کا مزار: فلسطین کی تاریخ کا گواہ

اپنے بڑھاپے اور بیماری کے باوجود شیخ علی عباہرہ نبی یامین کے مزار کا وفادار ملازم ہے جو جنین کے مغرب میں الیامون قصبے میں فلسطین میں سب سے قدیم اسلامی مزارات میں سے ایک ہے اور جنین کے مغرب میں الیامون قصبے میں واقع ہے۔

شام میں فاقہ کش فلسطینی پناہ گزینوں کا ماہ صیام کیسے گذرا!

ماہ صیام آتے پوری دنیا میں مساجد آباد ہوجاتی ہیں۔ایسے گئے گذرے مسلمان جو پورا سال مسجد کا منہ نہیں دیکھتے وہ بھی با جماعت نمازوں کی ادائی میں مصروف دکھائی دیتے ہیں مگر شام میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کی غربت اور پسماندگی کا عالم یہ ہے کہ انہیں سحری اور افطاری میں مناسب کھانا اور عید پر بچوں کو ڈھنگ کے کپڑے تک میسر نہیں۔

ترکی کے مرمرہ جہاز پر صہیونی یلغار کے 9سال مکمل!

اکتیس مئی کی تاریخ فلسطین کی تاریخ کا ایک سیاہ باب اور صہیونی ریاست کے جرائم کےتسلسل کا ایک تاریک دن ہے جس میں قابض صہیونی ریاست نے محصورین غزہ کے لیے امدادی سامان لےکرآنے والے ترکی کے امدادی جہاز'مرمرہ' پر شب خون مار کر 10 ترک رضاکاروں کو شہید اور 56 کو زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوج نے ہزاروں ٹن امدادی سامان لوٹ لیا اور ساڑھے سات سو امدادی کارکن جن کا تعلق 37 ملکوں سے تھا کو حراست میں لےلیا گیا۔

"ھنادی حلوانی” مسجد اقصیٰ کی باہمت مرابطہ!

مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا دیرینہ تعلق قائم کرنے اور مقدس مقام سے دینی وابستگی رکھنے والے فلسطینیوں کے لیے 'مرابطین' اور مرابطات کی اصطلاحیں استعمال کی جاتی ہیں۔ قبلہ اول کے یہ مرابط اپنے اس دینی فریضے کی ادائی کی پاداش میں‌ صہیونی ریاست کی طرف سے طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہیں گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالا جاتا، اذیت ناک تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔