جمعه 09/می/2025

رپورٹس

حماس اور ایران کا اسرائیل کےخلاف تزویراتی اتحاد!

حال ہی میں اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے ایران کا دورہ کیا۔ حماس کی قیادت کے وفد کو ایران میں غیرمعمولی اہمیت دی گئی اور ایران کی اعلیٰ ترین قیادت نے حماس کا استقبال کیا۔

مکانات کی مسماری فلسطینی پایہ استقامت کو آزمانے کا صہیونی ہتھکنڈا

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں صور باھر کی وادی الحمص کالونی میں فلسطینیوں کے 160 رہائشی فلیٹس اور مکانات ہیں۔ ان تمام فلیٹس کو حال ہی میں اسرائیلی فوج نے ایک اجتماعی انتقامی سزا کے آپریشن میں مسمار کردیا جس کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی بچے، خواتین اور بزرگ کھلے آسمان تلے زندگی گذارنے پرمجبور ہیں

بیماری کے باوجود فلسطینی طالبہ کی امتحان میں قابل ذکر کامیابی

النجاح یونیورسٹی ہسپتال کے ڈایا لیسز ڈیپارٹمنٹ میں سلسبیل کو ضبر موصول ہوئی کہ اس نے توجیہی امتحان میں عظیم کامیابی حاصل کی ہے۔ ناقابل یقین خوشی کے آنسووں اور دوسرے ملے جلے جذبات کے ساتھ سلسبیل کے باپ نے اسکے ماتھے پر بوسہ دیا۔

قاریہ اور قرآن کی معلمہ آلاء بشیر اتھارٹی کے مسلسل زیرعتاب کیوں؟

فلسطینی اتھارٹی اور اس کے ماتحت نام نہاد سیکیورٹی ادارے فلسطینی قوم کو تحفظ دینے کے بجائے اپنی قوم کے خلاف مکروہ ہتھکنڈوں میں سرگرم ہیں۔ شہریوں کو سیاسی بنیادوں‌پر اٹھا کرجیلوں میں ڈالنا اور انہیں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنانا رام اللہ اتھارٹی اور عباس ملیشیا کا دل پسند مشغلہ بن چکا ہے۔

بیت المقدس: وادی حمص کےمکینوں کا سانس لینابھی دشوار!

مقبوضہ بیت المقدس میں‌بسنے والے فلسطینیوں‌ پر ہرنیا دن ہی نہیں‌ بلکہ ہرآنے والا لمحہ اور لحظہ بھی ایک نئی مشکل، پریشانی اور خوف پیدا کر رہا ہے۔ مجموعی طورپر پورے بیت المقدس کو عبرانی اور یہودی رنگ میں رنگنے کے لیے اسرائیل کی سرکاری اور غیر سرکاری مشینری دن رات سرگرم ہے۔ بیت المقدس کے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے اور انہیں ان کے گھر بار اور املاک سے محروم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا جا رہا ہے۔

چار جڑواں بہنوں میں حیرت انگیز اور عجیب و غریب مماثلت

کہتے ہیں کہ جڑواں بچوں میں بہت سی خوبیاں، خامیاں اور عادات واطوار میں یکسانیت اور ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ ان دنوں فلسطین کی چار جڑواں بچیوں کا بہت زیادہ چرچا ہے۔ ان کی تازہ شہرت کی وجہ میٹرک کےامتحانات میں ان کے حیران کن طورپر ایک ہی جیسے نتائج اور نمبرات کا حصول ہے۔

حماس اور اس کے دشمنوں کے درمیان جاری خاموش جنگ

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کو ایک طرف فلسطین پرقابض صہیونی دشمن اور اس کے عالمی استعماری، استبدادی حواریوں کی دشمنی کا سامنا ہے اور دوسری طرف بدقسمتی سے فلسطین کے اندر، عرب اور مسلمان ممالک میں بھی ایسے عناصر کی کمی نہیں جو حماس کو دشمن خیال کرتے ہیں۔

لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کے ‘لیبرحقوق’!

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے 'شاھد' نے ایک تفصیلی رپورٹ میں لبنان میں رہنے والے فلسطینی پناہ گزینوں کو حاصل قانونی حقوق اور سیاسی اقدار وروایات میں انہیں حاصل مراعات پر روشنی ڈالی ہے۔

‘مرض کا شکار بہادر فلسطینی بیٹی طلباء کے لیے نمونہ بن گئی!

عموما بیماری انسان کو تعلیم سمیت کسی بھی کام سے روک دیتی، اکتاہٹ یا مایوسی سےدوچار کرنے کا باعث بنتی ہے مگر فلسطین کی ایک بہادر بیٹی نے گردوں کے خطرناک مرض کا شکار ہونے کے باوجود انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں شاندار نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے ثابت کیا ہے کہ تحصیل علم کے شوق میں کوئی بڑی سے بڑی بیماری یا کوئی دوسرا عارضہ ہرگز رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ غرب اردن کے شمالی شہر سفلیت کی رہائشی دو شیزہ اس وقت طلباء کے لیے ایک زندہ مثال اور نمونہ بن گئی ہے۔

کیا غزہ کے عوام کا خون نیتن یاھو کا مستقبل بچائے گا؟

صہیونی ریاست 'بغل میں چھری منہ میں رام رام' کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ ایک طرف غزہ میں بے گناہ فلسطینیوں کا روز مرہ کی بنیاد پرقتل عام جاری ہے اور دوسری طرف بنجمن نیتن یاھوغزہ میں جنگ بندی اور امن کی بات کرتے ہیں۔ دراصل نیتن یاھو اور ان کا ٹولہ اس وقت کئی اندرونی اور بیرونی الجھنوں کا شکار ہے۔ وہ صرف خواب دیکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ سیاسی جمود اور میدان جنگ میں شرمندگی ایسے مسائل ہیں جن کا بوجھ اٹھانا اب نیتن یاھو کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔