دوشنبه 05/می/2025

رپورٹس

‘معاشی بُحران کا واویلا اورٹی وی ڈرامے پر2 لاکھ ڈالر کی شہ خرچی’

ایک طرف فلسطینی اتھارٹی دن رات معاشی بحران کا سامنا کرنے کا واویلا کر رہی ہے اور بہانے کی آڑ میں فلسطینی اسیران اور شہداء کے خاندانوں کو ان کے الائونسز سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اور دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کی بے مقصد کاموں پر بھاری رقوم خرچ کرنے کے واقعات نے فلسطینی عوام کو سخت برہم کردیا ہے۔

فلسطینیوں کی قیمتی عمر زندانوں میں برباد کرنے کا اسرائیلی ہتھکنڈہ

بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے ڈالنے کے خوفناک صہیونی حربے کے پس پردہ کئی محرکات ہیں۔ فلسطینی شہریوں پر دہشت گردی کے جعلی مقدمات قائم کرنا اور ان جعلی اورمن گھڑت الزامات کی آڑ میں انہیں قید و بند میں ڈالنا نہ صرف پسندیدہ مشغلہ بن چکا ہے بلکہ فلسطینیوں کا قیمتی وقت جیلوں کی سلاخوں کے پیچھے برباد کرنا بھی اس حربے کا حصہ ہے۔

‘میری آنکھ مجھ سے پہلے جنت میں پہنچ گئی’

قابض صہیونی فوج کی معصوم فلسطینیوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کے آئے روز نئے مظاہر اور واقعات سامنے آ رہے ہیں۔ صہیونی درندہ صفت فوجی نہتے فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے گولیاں مار کر شہید کرنے سے نہیں چوکتے۔ نہتے فلسطینی بچوں، جوانوں اور خواتین کو بلا امتیاز نشانہ بناکر گولیاں ماری جاتی ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ احتجاجی ریلیوں کے دوران قابض فوج فلسطینیوں کے چہروں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطینی یا تو شہید ہوجائیں یا ان کے چہرے ایسے مسخ ہوجائیں کہ وہ آئندہ کے لیے کسی کو منہ نہ دکھا سکیں۔

مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر ‘اسٹیٹس کو’ مسلط کرنے کی صہیونی کوشش

مسلمانوں کے قبلہ اول کی غاصب اور ناپاک صہیونیوں کے ہاتھوں بے حرمتی کی منظم اور مکروہ مہم بدستور جاری ہے۔ اس مہم کو صہیونی ریاست کی سرکاری سرپرستی حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہودی انتہا پسند گروپ بالخصوص'ہیکل سلیمانی کی پرچارج تنظیموں کے اتحاد' کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کے ساتھ اسرائیلی ریاست حرم قدسی اور مسجد اقصیٰ پراپنا اسٹیٹس کو مسلط کرنے اور قبلہ اول کے حوالے سے تاریخی معاہدوں اور بنیادی اصولوں کو پامال کرنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

لوٹ مار فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنے کا مکروہ صہیونی ہتھکنڈہ

قابض صہیونی فوج کی فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی کے دوران نہ صرف فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے بلکہ بے گناہ فلسطینیوں کےگھروں میں گھس کر قیمتی سامان اور نقدی وزیورات کی لوٹ مار کی مہم بھی اپنے عروج پر ہے۔

‘اونروا’ نے فلسطینی ریڈیو کے عملے کی امیدیں خاک میں ملادیں!

فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود اور ان کی کفالت کی ذمہ دار اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے بعض ظالمانہ اور غیر منصفانہ اقدامات کےنتیجے میں فلسطینی پناہ گزینوں کو سخت مایوسی کاسامنا کرنا پڑا ہے۔

اسرائیل میں فلسطینی مزدوروں کی بڑھتی اموات کا ذمہ دار کون؟

اٹھائیس نومبر 2019ء کو اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے قریب الخلیل شہرکے جنوب میں 'ترقومیا' چوکی پر فلسطینی شہری محمد نواجعہ کو اسرائیلی فوج کی ایک جیپ نے دانستہ طور پرروند ڈالا۔ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں بلکہ نواجعہ کی شہادت سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مزدوروں کی شہادتوں کے بڑھتے واقعات کی ایک نئی کڑی ہے۔

سیاسی، قانونی محاذوں پرناکامی، نیتن یاھو بند گلی میں پھنس چکے!

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو گذشتہ کچھ عرصے سے سیاسی اور قانونی محاذوں پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔ نیتن یاھو طویل سیاسی کیریئرجس میں وہ فلسطین۔ عرب کشمکش کو صہیونی ریاست کے حق میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہونے کے باوجود اس وقت مشکل سے دوچار ہیں۔

‘فلسطینی دو شیزہ جس نےصہیونی جیلروں کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا’

اندرون فلسطین کے علاقے کفر قاسم سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ فلسطینی اسیرہ اور طالبہ شاتیلا ابوعیادہ نے عقوبت خانے میں پابند سلاسل ہونے کے باوجود انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے صہیونی جیلروں کا گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔

‘منشیات’ ۔۔ فلسطینی نسل تباہ کرنے خوفناک صہیونی سازش

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور دوسرے فلسطینی علاقوں میں تیزی کے ساتھ پھیلتے منشیات کے ناسور کے پیچھے صہیونی ریاست کی ایک منظم سازش کار فرما ہے۔