
زندگی اور کہانیوں سے بھرا خان یونس کا بدھ بازار
ہفتہ-29-فروری-2020
خان یونس کے درمیان میں السکا اور چند ذیلی سڑکوں پر مشتمل ایک قدیم مرکزی بازار غزہ کی پٹٰی کے شمالی علاقے میں واقع ہے جسے بدھ بازار کہتے ہیں۔
ہفتہ-29-فروری-2020
خان یونس کے درمیان میں السکا اور چند ذیلی سڑکوں پر مشتمل ایک قدیم مرکزی بازار غزہ کی پٹٰی کے شمالی علاقے میں واقع ہے جسے بدھ بازار کہتے ہیں۔
جمعہ-28-فروری-2020
حالیہ ہفتوں کے دوران ایک طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ منصوبے'سنچری ڈیل' کے اعلان کے بعد فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تو دوسری طرف فلسطینی اتھارٹی کی سرکاری سرپرستی میں اسرائیلی ریاست کے ساتھ رابطوں کی مہم میں بھی تیزی آئی ہے۔
جمعرات-27-فروری-2020
حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر ایک فلسطینی شہری محمد الناعم کو شہید کرنے کے بعد بلڈوزر کی مدد سے اس کی لاش کی بے حرمتی کی تو کئی سال قبل بلڈوزروں کی مدد سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے واقعات ایک بار پھر فلمی سین کی طرح ذہن میں تازہ ہوگئے۔
بدھ-26-فروری-2020
کل منگل 25 ایک ایسی تاریخ ہے جسے اسلامیان عالم تا قیامت یاد رکھیں گے۔ یہ وہ روز سیاہ ہے جب ایک انتہا پسند اور ننگ آدمیت صہیونی جنونی دہشت گرد نے فلسطین کی تاریخ مسجد ابراہیمی میں داخل ہو کر نماز فجرکے وقت اللہ کے حضور سجدہ ریزنمازیوں پر اندھا دھند حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 29 نمازی شہید اور 150 زخمی ہوئے۔ یہ حملہ ایک انتہا پسند یہودی 'باروکھ گولڈچائن' نے کیا جس کے بعد مسجد ابراہیمی کو مسلمانوں اور یہودیوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی راہ ہموار ہوئی۔
منگل-25-فروری-2020
حال ہی میں فلسطینی اتھارٹی کی خاتون وزیر برائے صحت می کیلہ نے رام اللہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صحت کےحکام نے چند روز قبل کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس کے بعد صحافیوں نے ان سے بار بار رابطے کی کوشش کی تاکہ فلسطین میں کرونا وائرس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جاسکیں مگر انہوں نے اپنا موبائل فون ہی بند کردیا۔
ہفتہ-22-فروری-2020
امریکی انتظامیہ کی طرف سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع کے نام نہاد حل کے لیے پیش کردہ امن فارمولے فایدہ اٹھاتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے منصوبوں پر دن رات کام کر رہے ہیں۔
جمعہ-21-فروری-2020
شام کے شمال مشرقی صوبے ادلب میں جہاں ایک طرف کئی ممالک ایک دوسرے کے خلاف برسرجنگ ہیں تو دوسری طرف وہاں پر آباد فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات بھی ناقابل بیان ہیں۔
جمعرات-20-فروری-2020
اسرائیلی ریاست نے اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار اور جماعت کے سینیر عسکری کمانڈر مروان عیسیٰ کو قاتلانہ حملے میں شہید کرنے کی بزدلانہ دھمکی دی ہے۔
منگل-18-فروری-2020
اسرائیل کا نیا فوجی منصوبہ "تنوا" ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس وقت نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا میں امریکا کے سنچری ڈیل کا منصوبہ زیر غور ہے۔ یوں 'تنوا' نامی اسرائیلی فوجی منصوبہ بھی 'صدی کی ڈیل' کے جوہر اور زمانی اعتبار سے اس سے ہم آہنگ ہے۔جہاں تک سنچری ڈیل کا تعلق ہے تو وہ کھلم کھلا اسرائیل اور امریکا کی سازش اور مسئلہ فلسطین کے پیرامیٹرز کے لیےخطرہ ہے۔
اتوار-16-فروری-2020
جب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے لیے 'سنچری ڈیل' منصوبے کا اعلان کیا ہے اس کے بعد ذرائع ابلاغ میں فلسطین کے ایک مضافاتی علاقے 'المثلث' کا نام بھی ذرائع ابلاغ میں بار بار لیا جا رہا ہے۔ سنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل 'المثلث' کو مجوزہ فلسطینی ریاست میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی منصوبے کے تحت مجوزہ فلسطینی مملکت کا نقشہ 'سوئس پنیر سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔