
کرونا وائرس سے فلسطینی تاجروں کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ
اتوار-12-اپریل-2020
فلسطین میں کرونا وائرس کے بڑھتے تباہ کن اثرات کے ساتھ فلسطینی کاروباری حضرات کے نقصانات کا حجم بھی مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔ فلسطین میں کرونا کی کساد بازاری اور فلسطینی مانیٹری اتھارٹی کے فیصلوں اورپالیسیوں کے نتیجے میں فلسطینی تاجروں کے دیوالیہ ہونے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ فلسطین میں کرونا کی وجہ سے صحت کا بحران اپنے نتائج کے اعتبار سے شاید اتنا سنگین نہیں ہوگا جتنا کہ فلسطینی کاروباری شخصیات کے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے اور اس کے نتیجےمیں پوری فلسطینی معیشت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔