دوشنبه 05/می/2025

رپورٹس

اسماعیل ھنیہ کے دورہ لبنان کے مقاصد اور اہمیت

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ منگل کے روز لبنان کے دورے پر بیروت پہنچے۔ ان کے ہمراہ دورہ بیروت میں جماعت کی صف اول کی قیادت بھی شامل ہے۔

اسرائیل امارات کے درمیان خفیہ دوستی اعلانیہ تعلقات میں تبدیل

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 13 اگست کو اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاست کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کے اعلان کے بعد 31 اگست کو دونوں ملکوں‌کے درمیان فضائی سروس کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ یوں دونوں‌ملکوں کے درمیان طویل خفیہ تعلقات اعلانیہ تعلقات میں‌تبدیل ہوگئے۔ اسرائیل کے بن گوریون یوائی اڈے سے اسرائیلی فضائی کمپنی 'العال'کی ایک پرواز نے اڑان بھری تین گھنٹے 17 منٹ کی پرواز کے بعد سعودی عرب کی فضائی حدود سے گذر کر ابو ظبی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گئی۔

پردیس میں فلسطینی تارکین وطن قابض دشمن کو کیسے چیلنج کررہے ہیں؟

قابض صہیونی ریاست کے غاصبانہ قبضے اور اس کے نتیجے میں زندگی اجیرن ہونے اور بیرون ملک پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی گذارنے کی مشکلات کےباوجود فلسطینی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ فلسطینیوں‌کی بیرون ملک تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں کے حوالے سے العودہ میڈیا نیٹ ورک نے قاہرہ میں قائم اپنے مرکز سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں سال 2019ء‌کے دوران فلسطینیوں‌نے اندرون اور بیرون ملک مختلف شعبوں میں تخقیقی کامیابیوں‌ کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔

انقلاب ساز فلسطینی کارٹونسٹ ناجی العلی کی شہادت کے 33 سال، کچھ یادیں

انتیس اگست 1987ء کو فلسطین کے مشہور عالمی کارٹونسٹ ناجی سلیم العلی کی شہادت کو 33 سال ہوگئے۔ ناجی العلی کی زندگی اور ان کی خدمات کے حوالے سے مرکزاطلاعات فلسطین نے ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔

مکانات مسماری کے خلاف القدس کے باشندوں‌کے ڈٹ جانے کا جرات مندانہ اقدام

قابض حکام مقبوضہ بیت المقدس کے عوام اور ان کی املاک کے خلاف بھرپور اور منظم مہم چلا رہے ہیں۔ مقدس شہر کو اپنے اصلی باشندوں سے خالی کرنے اور انہیں یہودی آباد کاروں کی جگہ بنانے کی کوشش میں شہر اصل تاریخ کو مسخ کیا جا رہا ہے.

اسرائیل سے دوستی کا ڈھونگ کیسے ناکام بنایا گیا؟

عرب ممالک میں بعض کی حکومتوں نے کئی سال قبل صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے کام شروع کردیا تھا۔ اس سلسلے میں پہلا اقدام سنہ 1978ء میں مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی شکل میں سامنے آیا۔ اس وقت سے آج تک کئی دوسرے ممالک بھی در پردہ صہیونی ریاست کےساتھ دوستی کے لیے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے مگر ان کی عوام نے ہرگام ان کی یہ کوششیں ناکام بنائیں۔

سرنگیں القدس کو یہودی جعل سازی کی ملمع کاری کی مکروہ صہیونی چال

اسرائیلی ریاست اور اس کے تمام ماتحت ادارے اور ریاستی میشنری القدس کو یہودیانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی مجرمانہ پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔ القدس کو یہودیانے کی مُجرمانہ اور مکروہ چالوں میں القدس پر یہودیت کا رنگ چڑھانے، القدس کے تاریخی آثار تبدیل کرنے، بالخصوص مسجد اقصیٰ کو یہودیانے، القدس اور شہر کی تمام مقدسات پر اپنا غاصبانہ تسلط جمانے اورمقدس مقامات پر قبضہ جمانے کی سازشیں شامل ہیں۔

نومولودفلسطینیوں کو تسلیم نہ کرنے کےدرپردہ مقاصد کیا ؟

فلسطینیوں کے خلاف صہیونی ریاست کے منظم امتیازی اور نسل پرستانہ سلوک کے نت نئے مظاہر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک نیا اور مکروہ نسل پرستانہ ہتھکنڈہ سامنے آیا جب صہیونی حکام نے فلسطینی خاندانوں کو اپنے نومولود بچوں کے ہمراہ بیرون ملک سفر کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ بچوں کے ساتھ سفر کی اجازت نہ ملنے کے باعث دسیوں خاندان بیرون ملک سفر سے محروم ہوگئے ہیں۔

برطانیہ سے فلسطینیوں ‌کو 7 کھرب ڈالر تاوان ادا کرنے کا مطالبہ

فلسطین کے ایک معاشی اور سیاسی امور کےدانشور سمیر الدقران نے برطانیہ سے فلسطینی قوم کومجموعی طور پر 7 کھرب ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کیا سوڈان اسرائیل کوتسلیم کرکے تین بنیادی اصولوں سے انحراف کررہا ہے؟

متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے اعلان کے بعد اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں شائع اور نشر ہونا شروع ہوئیں کہ افریقا کا ایک بڑا عرب ملک جو اس وقت سعودی اتحاد کاحصہ ہے وہ صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے جا رہا ہے۔ یہ ملک سوڈان ہے اور اس کی موجودہ عبوری قیادت صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کی تیاری کررہی ہے۔