اسرائیل سے دوستی کا ڈھونگ کیسے ناکام بنایا گیا؟
جمعہ-28-اگست-2020
عرب ممالک میں بعض کی حکومتوں نے کئی سال قبل صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے کام شروع کردیا تھا۔ اس سلسلے میں پہلا اقدام سنہ 1978ء میں مصر اور اسرائیل کے درمیان کیمپ ڈیوڈ معاہدے کی شکل میں سامنے آیا۔ اس وقت سے آج تک کئی دوسرے ممالک بھی در پردہ صہیونی ریاست کےساتھ دوستی کے لیے آگے بڑھنے کی کوشش کرتے رہے مگر ان کی عوام نے ہرگام ان کی یہ کوششیں ناکام بنائیں۔