امریکا میں صدر کی تبدیلی سے فلسطینیوںکو کیا توقعات وابستہ ہیں؟
پیر-9-نومبر-2020
امریکا میں تین نومبر کو منعقد ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی کامیابی کے بعد دنیا بھر کی طرح فلسطینی بھی امریکی انتخابات کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ فلسطینی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکا کی کئی سالوں سے چلی آرہی اسرائیل کی طرف داری پر مبنی تاریخ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی انتخابات میں کامیابی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست سے کوئی زیادہ فرق پڑتا دکھائی نہیں دیتا۔