کیا ترکی کی ثالثی میں فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوشش کامیاب ہوگی؟
جمعرات-24-ستمبر-2020
فلسطینی دھڑوں میں سنہ 2006ء کے بعد پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرنے کی کئی بار کوششیں ہوچکی ہیں۔ متعدد ممالک نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی کوششیں کیں۔ اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور فتح جیسی بڑی جماعتوں کے درمیان کئی ثالثی معاہدے ہوئے۔ مگر عملا فلسطینیوں میں قومی مفاہمت کی کوششیں ثمر آور ثابت نہیں ہوسکیں۔