جمعه 15/نوامبر/2024

رپورٹس

"ہیکل کی تباہی کی یاد” اور مسجد اقصیٰ کے خلاف جارحیت چہ معنی دارد؟

مسجد اقصیٰ پر تاریخ کی بدترین صہیونی دراندازی روز مرہ کا معمول بنتی جا رہی ہے۔ گذشتہ ہفتے ایک دن میں تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑی دراندازیوں کا ارتکاب دیکھنے میں آیا، جب مسجد میں گھسنے والوں کی تعداد تقریباً 3000 تک پہنچ گئی۔

روز قیامت جب آیسر اور ایسل پوچھیں گی کہ انہیں کس جرم میں قتل کیا گیا؟

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں پچھلے دس ماہ کے دوران قابض نازی صہیونی فرعون صفت سفاک فوج نے جس بے دردی سے بچوں کا قتل عام کیا ہے اسے اگر تاریخ کے بڑے بڑے فراعنہ اور بچوں کے قاتل بھی دیکھیں تو کانپ اٹھیں گے۔ امریکی اور مغربی بارود ، بموں اور تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مدد سے نہتے اور معصوم فلسطینی بچوں کو انتہائی بے رحمی کے ساتھ ہمیشہ موت کی نیند سلایا جا رہا ہے۔

پناہ گاہوں میں قتل عام،قابض ریاست نےغزہ میں’تحفظ‘ کے معانی کچل دیے؟

غزہ شہر کے وسطی محلے الدرج میں ہفتے کی صبح التابعین سکول میں پناہ گزین شہری نماز فجر ادا کررہےتھے کہ ان کے سروں پریکےبعد دیگرکئی خوفناک میزائل گرے۔ میزائل گرتے ہی ہر طرف خون اور لاشوں کے انبار تھے اور زخمیوں کے کراہنے اور پناہ گزین بچوں اور خواتین کی آہ بکاء کلیجہ چیر رہی تھی۔

غزہ کے جہنم زار میں زچگی کے ناقابل یقین تلخ تجربات

رشا محمود اس تلخ دن کو کبھی نہیں بھولیں گی، جب گرتے بموں کی گھن گرج میں انہوں نے زچگی کی تکلیف محسوس کی۔"صورتحال مشکل اور ناقابل بیان تھی مجھے ایسا لگا جیسے میرا دل رک جائے گا۔"

جہنم زار میں خوش آمدید! صہیونی زندان منظم اذیت گاہوں میں کیسے بدلے؟

مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی نگرانی کرنے والی اسرائیلی تنظیم ’بتسلیم‘ نے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی شہادتوں کی بنیاد پر ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں دوران حراست انہیں دی گئی اذیتوں کا تفصیلی احوال بیان کیا گیا ہے۔

شہید اسماعیل ھنیہ کی نماز جنازہ میں اتحاد امت مسلمہ کا مظہر

قطر میں نماز جمعہ کے بعد حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں نمازی قطری دارالحکومت دوحہ کی امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں جمع ہوئے۔ یہ ایک دلفریب منظر تھا جس میں ایک طرف ریاست کے اعلیٰ حکام، امیر قطر اور حکومتی وزراء موجود تھے اور دوسری طرف عوام کا ایک جم غفیر امڈ آیا تھا۔ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر قضیہ فلسطین کے لیے ان کی ہمدردیوں اور اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر صہیونی دشمن کے خلاف غم وغصے کا اظہار تھا۔

یہودی آبادکاروں کے فلسطینیوں کی املاک پرحملوں کے نئے ریکارڈ قائم

فلسطین میں یہودی آباد کاروں کی توسیع پسندانہ اور نسل پرستانہ کارروائیوں کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے ’وال اینڈ سیٹلمنٹ ریزسٹنس کمیشن‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی قابض فوج اور آباد کاروں نے جولائی کے مہینے میں فلسطینیوں کی جان ومال پر1110 حملے کیے ہیں۔

الحاج ابو العبد: مبلغ، سیاست دان، مجاھد اور فٹ بال کے کھلاڑی

فلسطین کےعظیم قومی رہ نما اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایک عظیم لیڈر کی شہادت ہے، لیکن ان کی زندگی ان کے بعد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔ شہید رہ نما ان چند لوگوں میں سے ایک تھے جنہوں نے اپنے خاندان کے قریبی لوگوں کی محبت کو یکجا کیا۔ پڑوسیوں کا ہمیشہ خیال رکھا اور دشمن کے خلاف مزاحمت کے میدان میں گراں قدرخدمات انجام دیں۔

عالم اسلام کے کونے کونے میں اسماعیل ھنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کی روح کے ایصال ثواب کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے متعدد اسلامی اور عرب ممالک میں سرکاری اور عوامی سطح پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔

یمن سے تل ابیب کےقلب میں حملہ صہیونی ریاست پر کاری ضرب

یمن کی مسلح افواج کی طرف سے نام نہاد صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب کے قلب میں یافا جیسے حساس مقام پر کیا گیا مہلک ڈرون حملہ صہیونی ریاست پر غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی جنگ کے 287 ویں روز ایک مہلک اور کاری ضرب قرار دیا جا رہا ہے۔