
انٹیلی جنس ادارے؛ قتل وغارت گری کے لیے اسرائیل کے ہتھیار
جمعہ-11-دسمبر-2020
سنہ 1948 میں نکبہ کے دوران فلسطین کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد صہیونیوں نے کثیر المقاصد خاص طور پر جاسوسی، قتل و غارت گری، لوٹ مار اور جنگی جرائم کے لیے لاکھوں ڈالر مالیت سے انٹلی جنس اور سیکیورٹی سروسز کے ادارے قائم کرنا شروع کیے۔ ان میں کئی ادارے اندرون بعض بیرون ملک صہیونی ریاست کی ہدایت پر جاسوسی اور قاتل جیسے سنگین جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں۔