جمعه 02/می/2025

رپورٹس

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کا فیصلہ، اگلا قدم کیا ہونا چاہیے؟

عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی طرف سے سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم اور جنگی جرائم کی تحقیقات کے اعلان پر فلسطینی قوتوں‌ کی طرف سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

سیوریج، بارش کے پانی سے سلوان کے باشندوں کو ھجرت پر مجبور کرنے کی سازش

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع سلوان ٹائون کے فلسطینی باشندوں کو علاقہ خالی کرانے کے لیے اسرائیلی ریاست کی طرف سے کئی طرح کے مظالم کا سامنا ہے۔ ان حربوں میں ایک مکروہ ہتھکنڈہ سیوریج اور بارشوں کے پانی کا ہے جسے استعمال کرکے صہیونی دشمن سلوان کے فلسطینیوں کو اپنے گھر بار اور زمیںیں خالی کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

اندرون فلسطین میں‌ عرب آبادی کے خلاف منظم جرائم میں اسرائیل کی مدد!

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی ریاست کی منظم پالیسی کے تحت فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔ دو روز قبل سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر ام الفحم میں اسلامی تحریک کے ایک سرکردہ رہ نما الشیخ ‌محمد نجم کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں ‌مار کر شہید کر دیا۔

کیا اسرائیل منظم منصوبے کے تحت عرب آبادی کی نسل کشی کر رہا ہے؟

سنہ 1948ء کی جنگ میں صہیونی غاصب مسلح عناصر نے جن فلسطینی علاقوں پر قبضہ کیا انہیں اندرون فلسطین کے علاقے قرار دیا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں گذشتہ چند برسوں کے دوران مقامی عرب اور فلسطینی آبادی کے خلاف قتل وغارت گری، لوٹ مار اور دیگر سنگین جرائم کا سلسلہ نہ صرف جاری ہے بلکہ وقت گذرنے کے ساتھ اس میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ امر انتہائی تشویش کا باعث بن ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں بسنے والے فلسطینیوں کو دانستہ طور پر اور چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انسٹا گرام پر ‘پی آئی سی’ کے اکائونٹ کی بندش

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ 'انسٹا گرام' نے بھی فیس بک اور ٹویٹر کی پیروی کرتے ہوئے مرکزاطلاعات فلسطین کا اکائونٹ بلاک کر دیا۔

اسرائیل جوبائیڈن انتظامیہ پر آبادکاری ایجنڈا مسلط کرنا چاہتا ہے:رپورٹ

ایک فلسطینی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاروں کے لیے ہزاروں آبادکاری یونٹ تعمیر کرنے نئی آبادکاری کے منصوبوں کو منظور کرتے ہوئے جوبائیڈن انتظامیہ پر یہودی آبادکاری کا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹرمپ رخصت ہوا مگر فلسطینی قوم اپنے اصولی مطالبات پر قائم ہے

امریکی تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ جیسا صدر آج تک نہیں دیکھا ہو گا۔ اس نے چار سال کے دوران جو نسل پرستانہ اقدامات اور فیصلے کئے ان کے اثرات برسوں تک سامنے آتے رہیں گے۔ ٹرمپ نے قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے بجائے چار سال کے دوران نسل پرستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرے سے قضیہ فلسطین کا وجود ہی مٹانے کی کوشش کی۔

قبلہ اول کے دیرینہ محافظ ‘مسجد اقصیٰ کے ابو ھریرہ’ کون تھے؟

مسجد اقصیٰ کا ایک دیرینہ نمازی اور قبلہ اول کا محافظ الشیخ غسان یونس ابوایمن 'ابوھریرات الاقصیٰ' کرونا کی وبا کے نتیجے میں تین ماہ بستر علالت پر رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ الشیخ ابو ھریرات کی وفات سے بالعموم پورے فلسطین بالخصوص بیت المقدس میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اسرائیل کو سینٹرل کمانڈ میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے کے نتائج ومضمرات

ایسے وقت میں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے لیے اپنا سامان پیک کر رہے ہیں انہوں نے عرب ممالک کے ساتھ ساتھ قابض "اسرائیل" کو بھی امریکی سنٹرل کمانڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔ اس سے قبل یہ فیصلہ عرب ممالک تک محدود تھا۔ اب اس میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والے ممالک خاص طور پر شامل ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تیار اسرائیلی شراب امارات میں فروخت ہونے لگی

مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تیار کردہ اسرائیلی شراب متحدہ عرب امارات میں فروخت کی جائے گی۔ یورپی یونین کے برعکس یو اے ای نے ایسی کوئی شرط نہیں رکھی کہ ایسی اسرائیلی مصنوعات پر خصوصی لیبل چسپاں کیے جائیں۔