چهارشنبه 14/می/2025

رپورٹس

غزہ جنگ کا پہلا دن، 250 فضائی حملوں نے غزہ کو خون میں نہلا دیا

27 دسمبر 2008ء میں غزہ کے شہری معمول کے کام کاج میں بکہ بچے اٹھکیلیاں اور شرارتیں کرتے واپس گھروں کو لوٹ رہے تھے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے شہری اور فوجی مواقع کی تمیز کیے بغیر سارے غزہ کو خون میں نہلا کر رکھ دیا۔

معرکہ فرقان، سفاکیت کی انتہاء اور لامتناہی ثابت قدمی

دو سال قبل آج ہی کے روز اسرائیل نے غزہ پر خوفناک حملہ کر کے طبل جنگ بجا دیا، 23 روز تک دنیا کے جدید ترین اسلحہ سے لیس صہیونی فوج کی جانب سے جاری دہشت گردی کے دوران جنگی جرائم کی ایک نئی تاریخ رقم کی گئی۔

مغربی کنارہ، اسرائیل نے ایک ہفتے میں فلسطینیوں کی 47 عمارتیں منہدم کیں

دفتر اقوام متحدہ برائے انسانی تعاون (OCHA) کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی اور سول انتظامیہ کے زیر انتظام مغربی کنارے میں گزشہ ایک ہفتے کے دوران تعمیراتی اجازت نامہ حاصل نہ کرنے کا بہانہ بنا کر فلسطینیوں کی زیر ملکیتی 47 عمارتیں منہدم کی گئی ہیں۔

صہیونی فوجیوں کے جنگی جرائم بارے مبینہ اعترافات کی اشاعت

برطانیہ کے ایک ہفت روزہ جریدے" اینڈی پنڈنٹ آن سنڈے" نے پہلی مرتبہ ایک رپورٹ میں اسرائیلی فوجیوں کے غزہ جنگ 2008ء میں سنگین جنگی جرائم کے اعترافات پر مشتمل ایک رپورٹ کے اقتباسات شائع کیے ہیں.

پہلے انتفاضہ سے ابتک 02 لاکھ 94 ہزار فلسطینی گرفتار، 07 ہزار تاحال قید

فلسطینی سپریم کمیٹی برائے نصرت اسیران کی تازہ رپورٹ کے مطابق 08 دسمپر 1987ء کو پہلے انتفاضہ کے آغاز سے اب تک اسرائیل نے 02 لاکھ 94 ہزار فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

36 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں میں مظالم کا شکار

اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی خواتین کی حالت انتہائی مخدوش ہے، تازہ رپورٹ کے مطابق ان جیلوں میں موجود 36 اسیرہ خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ تک بنایا جاتا ہے۔

دس سالوں میں القدس کے 1000 مکانات منہدم، 6000 شہریوں کی ہجرت

عرب اسٹڈیز سوسائٹی کے لینڈ ریسرچ سنٹر کی جانب سے القدس میں انہدامی کارروائیوں کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق سنہ 2000ء سے اب تک اسرائیلی فوج نے اس مقدس شہر میں 995 گھر منہدم کر کے 5783 فلسطینی شہریوں کو شہر بدر کیا ہے جن میں 3109 اٹھارہ سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔

سنہ 1967ء سے تاحال القدس میں فلسطینیوں کے 1485 گھر مسمار

سماجی ترقی کی تنظیم القدس فاؤنڈیشن نے کہا ہے کہ سنہ 1967ء سے اب تک اسرائیل کی جانب سے القدس میں کیے جانے والے جرائم کی معلومات اکٹھی کرنے کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے جس کے مطابق اس عرصے میں اسرائیل نے القدس میں 1485 گھروں کو مسمار کیا ہے۔

امریکی کمپنیاں القدس کی جائیدادوں پر قبضے کی فائننسنگ میں ملوث

معاشی و معاشرتی حقوق کی القدس فاؤنڈیشن نے اہالیان القدس کو بے دخل کرکے ان کی جائیدادوں پر قبضے کے صہیونی منصوبے سے خبردار کیا ہے جس میں اسرائیلی عدالتیں ان قبضوں کو قانونی جواز مہیا کر رہی ہیں تو دوسری طرف امریکی کمپنیاں اور کروڑ پٹی شخصیات مالی معاونت کر رہی ہیں۔

اسرائیلی فوج رو بہ زوال، امریکی رپورٹ

امریکی اخبار ’’واشنگٹن پوسٹ‘‘ کے مطابق اسرائیلی فوج جس میں شمولیت کو پہلے بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا، کی شہرت اب رو بہ زوال ہے اور مستقبل میں فوجیوں کی تعداد میں کمی کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔