جمعه 02/می/2025

دھنک

بلند فشار خون کم کرنے میں معاون سات جوس !

جڑی بوٹیاں، ادویات، سبزیاں اور پھل انسانی صحت پر مثبت اثرات تو مرتب کرتے ہی ہیں مگر بعض پھلوں اور سبزیوں کے جوس فشار خون کو قدرتی سطح پر قائم رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ جب انسان ادویات سے علاج کرانے میں ناکام رہتا ہے تو وہ قدرتی جڑی بوٹیوں اور پھلوں کی طرف راغب ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ماہرین نے چند ضروری پھلوں اور سبزیوں کی تفصیلات بیان کی ہیں جن کا رس[جوس] نچوڑ کر پینے سے بلند فشار خون کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ صرف فشار خون ہی نہیں بلکہ دماغی اور قلبی امراض بالخصوص عارضہ دماغ اور عارضہ قلب سے بچاؤ میں بھی مدد ملتی ہے۔

کون کون سی خوراکیں سر درد سے نجات کا ذریعہ ہیں؟

سرکا درد ایک معمول کی بیماری ہے مگر آج تک ڈاکٹر اس کے حقیقی اسباب وعوامل کی تہہ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ مختلف ماہرین سر درد کی اپنی اپنی توجہیات بیان کرتے ہیں۔ غالب قیاس یہ ہے کہ خون کی وریدوں کے پھیلاؤ اور سکڑنے کے نتیجے میں سر میں درد محسوس ہوتا ہے۔

’ناسا‘ کی جانب سے مریخ کی رنگین تصاویر جاری

امریکا کے عالمی شہرت یافتہ خلائی تحقیقاتی ادارے’ناسا‘ نے سرخ سیارے مریخ کی مزید رنگین تصاویر شائع کی ہیں۔ یہ تصاویر مریخ پر بھیجی گئی ربورٹ گاڑی’مارس روفر‘ کے ذریعے حاصل کی ہیں جو ماضی کی نسبت زیادہ واضح اور رنگین ہیں۔

تاریخ میں پہلی بارحجاج کرام کی ڈرون کے ذریعے مانیٹرنگ

سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے رواں سال حج کے موقع پر ماضی کی نسبت زیادہ سخت ترین سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ سرکاری اور نجی اداروں کی طرف سے حجاج کرام کو سہولیات مہیا کرنے اور ان کے آرام و راحت کے لیے غیرمعمولی خدمات انجام دی گئیں۔ حکومت کی طرف سے تاریخ میں پہلی مرتبہ حجاج کرام کی نگرانی کے لیے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے استعمال کیے گئے۔

عید الاضحٰی پر صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

عیدین بالخصوص عید الاضحیٰ پر گوشت کے بہ کثرت استعمال، مشروبات اور مٹھائیوں کے استعمال سے انسانی صحت کے متاثر ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔ میٹھے کھانوں، گوشت اور سوڈے سے تیار کردہ مشروبات کے استعمال میں افراط و تفریط سے بچاؤ کے لیے ماہرین متعدد تجاویز پیش کرتے ہیں۔ ان تجاویز پرعمل کرکے آپ عید الاضحیٰ کے موقع پر خود کو صحت مند رکھ سکتے ہیں۔

قربانی کے جانوروں کے حوالے سے چند ضروری احتیاطیں

عید قربان جسے ہم عید الاضحیٰ یعنی قربانی کی عید بھی کہتے ہیں جانوروں کی قربانی کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔ ہرصاحب استطاعت مسلمان حسب توفیق اس عید پر اللہ کی خوشنودی اور سنت ابراہیمی پرعمل کرتے ہوئے جانور قربان کرتا ہے۔

کن اوقات میں پھل کھانے زیادہ مفید ہیں؟

پھل اور انسانی صحت کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ زیادہ پھلوں کے استعمال سے انسانی صحت تندرست رہتی اور انسان توانا رہتا ہے۔ پھلوں کے استعمال سے جسم میں قوت مدافعت بڑھتی اور بیماریوں کی روک تھام میں مدد ملتی ہے مگر پھل کھانے کے لیے کچھ اوقات کا تعین بھی کم اہمیت کا حامل نہیں ہے۔

مرچ سرطان سمیت کئی امراض سے بچاؤ کا ذریعہ

ٹماٹر، کھیرے، گاجریں اور ہری مرچیں دسترخوانوں کی رونق سمجھی جاتی ہیں۔ ان میں سے ہرایک کے اپنے بے بہا فواید ہیں۔ ان میں مرچ کے بے شمار فواید ہیں۔ ماہرین طب کا کہنا ہے کہ مرچ کا بہ کثرت استعمال انسان کو سرطان سمیت کئی دوسری بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

زرد مکئی صحت کا پیش بہا خزانہ

مکئی دنیا بھرمیں ایک بنیاد خوراک کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں زرعی ماہرین نے مکئی کی کئی اقسام تیار کی ہیں۔ ان میں سفید مکئی اور زرد مکئی خاص طور پر مشہور ہیں۔

قربانی کے گوشت کے استعمال کی ضروری احتیاطیں

عید قربان کے موقع پر ہرمسلمان حسب استطاعت قربانی کرتا ہے،جو لوگ قربانی نہ بھی کرسکیں مگر ان کے گھروں میں بھی گوشت پہنچ جاتا ہے۔ عموماً قربانی کے گوشت کے نامناسب استعمال اور بے احتیاطی کے نتیجے میں لوگ بیمار پڑ جاتے ہیں۔