جمعه 02/می/2025

دھنک

سپر مون 14 نومبر کی شب جلوے دکھانے کو تیار!

چودہویں تاریخ کا چاند ویسے ہی آپ آب و تاب کے حوالے سے کرہ زمین کے مکینوں کے لیے بے پناہ کشش رکھتا ہے۔ اس ماہ کی چودہویں کا چاند 14 ایک نئے انداز میں جلو گرہو گا جو کرہ زمین کے باسیوں کے لیے زیادہ ہی رومانیت اور کشش کا حامل ہو گا۔

دو لفظوں نے ’فیس بک‘ کے مالک کو اڑھائی ارب ڈال کا ٹیکہ لگا دیا!

سماجی رابطوں کی مقبول ویب سائیٹ ’فیس بک‘ کی انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ دو لفظی بیان نے ویب سائٹ کو ایک بڑے نقصان سے دوچار کر دیا اور دو الفاظ فیس بک کے بانی مارک زوکر برگ کے اڑھائی ارب ڈالر لے ڈوبے۔

چین: 600 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین کی تیاری

سائنسی ترقی نے انسان کے لیے تیزترین وسائل نقل وحمل کی ناقابل یقین سہولیات کی بھی راہ ہموار کی ہے۔ اس ضمن میں چین میں ایک تیز رفتار ٹرین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ چینی کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کی تیار کردہ ٹرین 600 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرے گی۔

بے خوابی کی تین اقسام جن سے آپ لاعلم تھے!

اکثرلوگوں کو بے خوابی اور نیند کی کمی کی شکایت کرتے سنا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بے خوابی تین اقسام کی ہوتی ہے اور تینوں اقسام کی بے خوابی کے اپنے اپنے اسباب وعوامل ہیں۔

شہریوں کو مطالعے کی ترغیب دینے کی منفرد کاوش

ترکی میں شہریوں کو کتاب بینی اور مطالعے کی ترغیب دینے کے لیے ایک کتاب محل نے منفرد کوشش شروع کی ہے جس کے تحت کتب خانے کے ملازمین لوگوں کے گھرگھر جا کر انہیں کتابیں مہیا کررہے ہیں۔ سماجی اور تعلیمی حلقوں نے کتاب خانے کی اس کاوش کو سراہا ہے اور اسےلوگوں میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے کی منفرد اور قابل تحسین کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

تعلیم اور ملازمت میں ناکام رہنے والا چینی ارب پتی کیسے بنا!

کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک ایسا ارب پتی شخص بھی ہے جو حصول تعلیم میں ناکام رہنے کے ساتھ ساتھ درجنوں بار ملازمت اور کاروبار میں بھی بری طرح ناکام رہا مگر آخر کار وہ ارب پتی بن گیا؟۔ جی ہاں ایسا ہی ایک شخص چین میں آج بھی موجود ہے۔

سولہ گھروں کا صفایا کرنے والے چور کو فلسطینی پولیس نے گرفتار کر لیا

فلسطینی پولیس نے ایک اشتہاری چور کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں 16گھروں میں چوری کی وارداتیں کرتے ہوئے ہزاروں ڈالر کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا۔

براؤن انڈے سفید انڈوں سے مہنگے کیوں ہوتے ہیں؟

انڈے انسانی غذا کا بنیادی حصہ ہے۔ مارکیٹ میں دو طرح کے انڈے دستیاب ہیں۔ ایک براؤن انڈے اور دوسرے سفید انڈے۔ مگر براؤن رنگ کے انڈے سفید رنگ کے انڈوں سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں۔ کیا براؤن انڈے طبی خواص کے اعتبار سے سفید انڈوں سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں۔

منہ میں موجود بیکٹیریا درد شقیقہ کا موجب بن سکتے ہیں

ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی جانے والی نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انسان کے منہ کے اندر موجود باریک بیکٹیریا آدھے سر کے درد[درد شقیقہ] کا موجب بن سکتے ہیں۔

رات کو شیرخوار بچوں کوماؤں سے دور کرنے کے خطرات

امریکا میں ماہرین صحت اور بچوں کے طبی امورکے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نومولود بچوں کو رات کے وقت ماؤں یا دیکھ بحال کرنے والے افراد سے دور رکھنے کے خطرناک نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ اس طرح بچوں کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔