دوشنبه 05/می/2025

دھنک

اسم ’محمد‘ لندن کے مقبول ترین ناموں کی فہرست میں شامل

برطانیہ میں قائم سرکاری اعدادو شمار کے ایک مرکز کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت لندن میں موجود مسلمان شہری اپنے نومولود بچوں کے ’محمد‘ نام رکھنے کو سب سےزیادہ ترجیح دیتے ہیں۔

آدھے فرانسیسی اسپتال کیوں نہیں جاتے؟

ایک تازہ سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فرانس کے آدھے لوگ اسپتالوں میں نہیں جاتے اور اپنی بیماریوں کی تشخیص سے ڈرتے ہیں۔

نشے میں دھت چور گھر میں گھس کرسوگیا

یہ تو مشہور ہے کہ چور کسی جگہ چوری کرنے کی غرض سے گھسے تواسے سب سے زیادہ اپنی جان کی فکر لاحق ہوتی ہے اور وہ تیزی کے ساتھ چیزیں چوری کرنے کے بعد راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتا ہے، مگر روس میں ایک شخص چوری کے لیے کسی مکان میں گھسا تو وہاں اسے شراب ملی۔ اس نے شراب پی اور وہیں سو گیا۔

درسی کتاب میں اسرائیلی پرچم کی اشاعت پر وزیر تعلیم سے باز پُرس

مصرکی پارلیمنٹ نے وزیرتعلیم کو طلب کرکے تعلیمی نصاب کی ایک کتاب کے سرورق پراسرائیل کا قومی پرچم شائع کیے جانے کی وضاحت طلب کی ہے۔

ڈینش پولیس کی محجب مُسلمان خاتون کے ساتھ بدسلوکی

ڈنمارک کی پولیس کی جانب سے ایک محجب خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے پر وہاں پر موجود مسلمان کمیونٹی کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ مسلمانوں کی حامی تنظیموں نے با حجاب خاتون کو شہر کی حدود سے باہر نکالے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے نسل پرستانہ اقدام قرار دیا ہے۔

پیاز کے استعمال سے آپ کے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

پیاز کا شمار دنیا بھر میں بہ کثرت استعمال ہونے والی سبزیوں میں ہوتا ہے۔ یہ ہرمطبخ اور باورچی خانے میں تیار ہونے والے کھانوں شامل اور ہردستر خوان کا بھی حصہ ہوتا ہے۔ پیاز میں پائے جانے والے بے شمار وٹامن اور دھاتیں ہمیشہ جسم کی بنیادی ضرورت شمار کی جاتی ہیں۔ اینٹی آکسائیڈ خصوصیات کے حامل پیاز میں کئی جسمانی عوارض ختم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔

برطانوی صحافی سری لنکا میں مگر مچھ کے حملے میں ہلاک

سری لنکا میں پولیس نے بتایا ہے کہ مگر مچھ کے حملے میں ہلاک ہونے والے برطانوی صحافی پال میککلین کی لاش کولمبو سے 360 کلو میٹر دور ساحلی علاقے سے برآمد کر لی گئی ہے۔ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق اُس کا نوجوان رپورٹر اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ تعطیلات منانے کے لیے سری لنکا میں تھا۔ مککلین نے 2015 میں آکسفورڈ یونی ورسٹی سے فرانسیسی زبان کے مضمون میں گریجویشن کیا تھا۔

بچوں میں ڈی پریشن کی علامات اور اس کا علاج

ڈیپریشن جیسا نفسیاتی عارضہ صرف بڑی عمر کے لوگوں کو لاحق نہیں ہوتا بلکہ آج کل بچے بھی ڈی پریشن کا بڑے پیمانے پر شکار ہو رہے ہیں۔

قدیم شہر نابلس کے تاریخی حسن وجمال کی ایک جھلک

فلسطین کےدریائے اردن کے مغربی کنارے کے تاریخی شہروں میں ایک بڑا نام ’نابلس‘ کا ہے۔ جغرافیائی محل وقوع کے اعتبار سے یہ شہر غرب اردن کے شمال میں واقع ہے۔ دیگر کئی دوسرے فلسطینی شہروں کی طرح نابلس بھی قدیم تاریخی روایات، قدرتی مناظر حسن، دلفریب تاریخی عمارات اور مختلف ادوار کے فن تعمیر کے نمونوں کا مرکزہے۔

’ایپل‘ کے جدید خصوصیات کے حامل تین نئے اسمارٹ فون متعارف

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے دس سال مکمل ہونے پر 'ہوم بٹن ' کے بغیر اپنا نیا آئی فون ’آئی فون 10‘ آئی فون X‘ متعارف کروایا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے ’آئی فون 8‘ اور ’آئی فون 8 پلس‘ بھی متعارف کرائے ہیں