شنبه 03/می/2025

دھنک

روزے کی حالت میں پیاس سے بچنے کا بہترین طریقہ

گرمیوں میں ماہ صیام کے روزے روزہ داروں کے لیے پیاس کی وجہ سے بھاری رہتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سحری کے وقت اپنے کچھ امور کو معمول بنا لیا جائے تو دن کے اوقات میں پیاس سے بچا جاسکتا ہے۔

چاکلیٹ کے شوقین لوگوں کے لیے خوشخبری!

چاکلیٹ دنیا بھر میں بہت زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔ ماہرین صحت چاکلیٹ کے مثبت اور منفی اثرات کے بارے میں اپنی آراء پیش کرتے رہتے ہیں۔ اسی حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روزانہ چاکلیٹ کھانے والے لوگوں کی دماغی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

چین توانائی کے حصول کے لیے مصنوعی سورج تیار کرنے کے قریب

چین رواں برس اپنا دوسرا مصنوعی سورج بھی تیار کر لے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ مصنوعی سورج سے سستی اور لامحدود توانائی کا حصول ممکن اور آسان ہو جائے گا۔ مصنوعی سورج کی مشین HL-2M اس سال تیار ہوجائے گی۔ 100 بلین ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت تک جانے والی مشین کے ذریعے ہائیڈروجن کو شفاف توانائی میں تبدیل کیا جائے گا۔

ذہن میں پیدا ہونےوالےخیالات کو الفاظ میں ڈھالنا ممکن!

امریکا میں سائنسدان ایک ایسی ٹیکنالوجی ایجاد کرنے پرکام کررہےہیں جس کی مدد سےانسانی ذہن میں پیدا ہونےوالےخیالات کو مشین کی مدد سے الفاظ میں ڈھال کر کوئی بھی دوسرا شخص جان سکےگا۔

بچے اسکرین کے سامنے کتنی دیر تک بیٹھ سکتے ہیں؟

عالمی ادارہ صحت کی طرف سے جاری ایک تجویز میں کہا گیا ہے کہ کم عمر بچوں کا اسکرین کے سامنے زیادہ دیر تک بیٹھنا ان کی صحت کے لیے مفید نہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ دو سے چار سال کے بچوں کو دن میں ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک اسکرین کے سامنے نہیں بٹھانا چاہیے۔

ابلتے پانی کو برف میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی ایجاد

عام پانی کو بعض ٹیکنالوجی کے استعمال سے بہ تدریج برف میں‌ تبدیل کرنا ممکن ہے مگر اب ماہرین نے ایک ایسی ٹیکنالوجی بھی ایجاد کی ہے جس کی مدد سے تھرمو ڈائینانمک قوانین توڑےاور توانائی کے استعمال کے بغیر ابلتے پانی کو برف میں تبدیل کیا جاسکے گا۔

معدے کی’انفیکشن’ سے نجات پانے کے آسان طریقے

بعض لوگ اپنی غیرمتوازن غذائوں اور بری عادات کی وجہ سے اپنے معدے کوخود خراب کردیتے ہیں جس کےنتیجے میں معدے میں جلن اور انفیکشن کی شکایت عام ہوجاتی ہے۔ معدےکی جلن کے کئی اسباب ہیں۔ خالی پیٹ دو کھانا معدے کےاندرونی حصے کے غلاف کو متاثر کرتا ہے۔ غیرمتوازن خوراک کا نظام، شراب نوشی، تمباکو نوشی، معدے کی انفیکشن کا سبب بنتے ہیں۔

زیتون کا تیل دماغ اور دل کے امراض کے لیے مفید غذا

امریکی ماہرین صحت نے بتایا ہے کہ ہفتے میں کم سے کم ایک بار زیتون کے تیل کا استعمال انجماد خون کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ ایسے افراد جو ہفتے میں کم سے کم ایک بار زیتون کے تیل کا استعمال کرتے ہیں ان کے دل میں انجماد خون کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔

‘نمک’ کی زہر کا توڑ، سائنسدان متبادل نمک تیار کرنے میں کامیاب!

امریکی ماہرین صحت کی طرف سے نمک کے مضر اثرات کم کرنے کے لیے ایک نئی اور متبادل ایجاد میں اہم پیش رفت کی ہے جس کے بعد 'سفید زہر' کے صحت پر مرتب ہونے والے تباہ کن اثرات کو کم کیا جا سکے گا۔

کیا آپ سبز پیاز کے فواید جانتے ہیں؟

سبز پیاز کو سبزیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ماہرین صحت اس کے بے شمار طبی فواید بیان کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز پیاز کئی بیماریوں کی روک تھام اور قوت مدافعت کا ذریعہ ہے۔ اس میں وٹامن "C" کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جسم کو انفیکشن سے بچانے میں معاون ہے۔ خون میں کولسٹرول کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔