پنج شنبه 01/می/2025

دھنک

جب اذان نے ہدایت کے لیے دل کے بند دوازے کھول دیے

دنیا بھرمیں سب سے زیادہ اور تیزی کے ساتھ پھیلنے والے مذاہب میں اسلام سب سے آگے ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں گذرتا کہ دنیا میں کہیں نہ کہیں کسی بندہ خدا کے دل میں اسلام کی حقانیت اترتی اور وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو رہا ہے۔

خبردار! ۔۔۔۔ افطاری کے وقت تمباکو نوشی جان لیوا بھی ہو سکتی ہے

ماہرین صحت نےخبردار کیا ہے کہ تمباکو نوشی کے عادی حضرات روزہ افطار کرنے کے دوران سگریٹ نوشی سے سختی سے گریز کریں ورنہ تمباکونوشی جان لیوا بھی ہوسکتی ہے۔

ماہ صیام میں حاملہ خواتین کے لیے ضروری احتیاطیں!

ماہ صیام اہل ایمان کے لیے بے پناہ اجرو ثواب کا مہینہ ہے مگر اللہ تعالیٰ نے مریضوں کے لیے روزے کے حوالے سے کچھ سہولیات بھی دے رکھی ہیں۔ اس رپورٹ میں ماہرین نے حاملہ خواتین کے لیے چند تدابیر بتائی ہیں جو ماہ صیام کے دوران ان خواتین کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔

سحری میں تربوز کھائیے، روزے میں پیاس سے جان بچائیے!

شدید گرمی کے موسم میں ماہ صیام کی آمد سے قبل عموماً مسلمان روزے کی حالت میں سخت پیاس سے خوف زدہ ہوتے ہیں۔ ایسے میں تربوز جیسی نعمت خداوندی روزہ داروں کو سخت پیاس سے بچانے میں مدد دے سکتی ہے۔

اخروٹ بڑی آنت کے کینسر کے انسداد کے لیے مفید

امریکا میں حال ہی میں کی جانے والی ایک طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اخروٹ کی گری دنیا میں چوتھے نمبر پر پھیلنے والے چوتھے بدترین ورم یعنی بڑی آنت کے سرطان کی روک تھام میں غیرمعمولی طور پر معاون ثابت ہوتی ہے۔

ربورٹ بھی زندہ انسانوں کی طرح تکلیف محسوس کریں گے؟

ربورٹ کی تیاری اور ان کے مختلف شعبہ زندگی میں استعمال کے کامیاب تجربات کے بعد سائنسدان اس ٹیکنالوجی کی اگلی منزل کی طرف تحقیق کر رہے ہیں۔ یہ اگلی منزل ربورٹ مشینوں میں زندہ انسانوں اور دیگر مخلوقات کی طرح تکیف اور درد کا احساس پیدا کرنا ہے۔

کیلے کے حیرت انگیز طبی فواید

انسانی صحت کی تندرستی کے لیے کیلے کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل پھل سمجھا جاتا ہے۔ کیلے کے ان گنت طبی فواید بیان کیے جاتے ہیں۔ زرد رنگ کے چھلکے کے اندر موجود نرم وملائم گودا درحقیقت ایک لذیذ پھل ہی نہیں بلکہ آپ کے جسم کو درکارتمام ضروری غذائی ضروریات کا بھی مرکب ہے۔

ناک کی شکل ترتیب دینے والے خلیے دریافت!

سائنسدان طویل طبی تحقیق کے بعد ناک کی بناوٹ اور اس کی شکل ترتیب دینے والے خلیات دریافت کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سائنسدانوں نے ان خلیات کی شناخت کے لیے 6 ہزار افراد کے ڈی این اے پر تحقیق کی، جس کے نتیجے میں ثابت ہوا کہ پانچ خلیات انسانی ناک کی بناوٹ اور اس کی شکیل ترتیب دینے اوراس کی نشو نما میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

جو کا ناشتہ کیجیے، وزن گھٹائیے طاقت بڑھائیے!

ناشتہ تو ہرایک نے کرنا ہوتا مگر اس رپورٹ میں آپ کو ایک ایسے ناشتے کے بارے میں بتایا جا رہا ہے جو سرا سر صحت، توانائی اور تندرستی کا خزانہ ہے۔ یہ کوئی زیادہ مشکل بھی نہیں۔ بس آپ کو اپنے ناشتے میں جو کی روٹی کا استعمال معمول بنانا ہے۔ جو کی روٹی سے کیا گیا ناشتہ آپ کا وزن کم کرنے، کیلوریز گھٹانے جسم کو صحت اور طاقت بخشنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

برطانیہ:بچوں کے لٹریچر میں’پناہ گزین‘ کے لفظ کا بہ کثرت استعمال

برطانیہ میں آکسفورڈ دارالاشاعت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال برطانیہ میں بچوں کے لیے تیار کیے جانے والے لٹریچربالخصوص بچوں کی کہانیوں اور ناولوں میں ’’پناہ گزین‘‘ کا لفظ سب سے زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔