پنج شنبه 01/می/2025

دھنک

پانچ سیکنڈز میں دنیا میں کیا کیا ہوتا ہے؟ دلچسپ معلومات

ویسے تو کہنے کو پانچ سکینڈ کا وقت انتہائی قلیل سمجھا جاتا ہے اور پانچ سیکنڈز میں کوئی اہم کام ممکن دکھائی نہیں دیتا، مگر ایسا بھی نہیں۔ دنیا میں دسیوں ایسے امورہیں جو پانچ سکینڈز میں نمٹائے جاتے ہیں۔

مستقبل میں میزائل کاغذ پر پرنٹ کیے جائیں گے

اسلحہ سازی کی دنیا میں نت نئے نئے تجربات ہو رہے ہیں۔ سائنس اور ٹیکنالوجی نے اسلحہ سازی کو بھی ایک نئی جہت دی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں میزائل کارخانوں اور فیکٹریوں میں تیار کرنے کے بجائے انہیں کاغذ پر پرنٹ کیا جائے گا اور ان پرنٹ شدہ مجسم میزائل کو دور حاضر کے میزائلوں ہی کی طرز پر جنگوں کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔

دار چینی کھائیں، یادداشت بڑھائیں، وزن گھٹائیں

دار چینی ہمارے روز مرہ کے کھانوں میں شامل مصالحہ جات کا حصہ ہے، دار چینی صحت کے لیے نہایت مفید خیال کی جاتی ہے۔ کیلوریز جلانے، چربی پگھلانے اور وزن گھٹانے کے ساتھ ساتھ ماہرین اس کا ایک فائدہ انسانی قوت حافظہ کی بہتری بھی بتاتے ہیں۔

صوتی خرابی دور کرنے کے لیے مفید مشورے

بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی آوازمیں بھی تبدیلی آتی۔ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کے کیا اسباب ہیں؟ نیز آواز کو کیسے معمول کے مطابق رکھا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے جرمنی کے ماہرین نے چند مفید مشورے دیے ہیں جو بڑھاپے میں پہنچے افراد کے لیے مفید ہوسکتے ہیں۔

برطانوی وزیراعظم ہاؤس کی سرکاری بلی اپنے عہدے پر بدستور قائم

برطانیہ میں حال ہی میں ہونے والے ریفرنڈم کے نتیجے میں برطانیہ یورپی یونین سے الگ ہو گیا تو ڈیوڈ کیمرون کو وزرات عظمیٰ کا عہدہ چھوڑنا پڑا ہے۔ ڈیوڈ کیمرون ’10 ڈاؤننگ اسٹریٹ‘ چھوڑ گئے مگر ان کے دور میں بھرتی ہونے والی سرکاری بلی بدستور اپنے عہدے پر خدمات انجام دیتی رہے گی۔

گوگل کا صارفین کو خوفناک سائبر حملوں کا انتباہ

انٹرنیٹ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ سرچ انجن ’گوگل‘ نے اپنے کروڑوں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ گوگل اور اس کے دوسرے آن لائن لنکس پر بنے اپنے اکاؤنٹ کا تحفظ یقینی بنائیں کیونکہ گوگل کو حکومتوں کی سطح پر باقاعدہ اور منظم انداز میں سائبر حملوں کے خطرات کا سامنا ہے۔

جلد کے سرطان کی علامات

جرمنی میں انسداد سرطان میں سرگرم ایک تنظیم نے جلد کے کینسر کی بعض علامات کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جب جسم کے کسی حصے پر تل کی شکل کے غیر متناسب پھوڑے اور کھردرے کناروں والے دانے نکلنا شروع ہوں تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے کیونکہ ممکنہ طور پر وہ پھوڑے کینسر کا موجب بھی بن سکتے ہیں۔

لیموں کے باورچی خانے میں استعمال کے سوا بھی فواید ہیں، جانیے!

لیموں کے بیشتر فوائد کا تذکرہ آتے فوراً کھانے پکانے اور کچن میں اس کے استعمال کی طرف ذہن جاتا ہے مگر لیموں قدرت کی ایک ایسی بیش بہا نعمت ہے جس کے کچن کے سوا بھی کئی جگہوں پر استعمال ممکن ہے۔

ہم [انسان] آہ کیوں بھرتے ہیں؟

’’آہ‘‘ بھرنا انسان کی فطرت کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ عمومی خیال یہ ہے کہ انسان آہ یا تو غم، دکھ اور پریشانی کے وقت بھرتا ہے یا کسی مشکل کے گذر جانے کے بعد آہ بھرتا ہے۔ مگر ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ آہ دراصل پھیپھڑوں کی کارکردگی کو معمول پر برقرار رکھنے کا ایک فطری عمل ہے جس انسان نہ چاہتے ہوئے بھی اسے جاری رکھتا ہے۔

خود کار گاڑیوں کے حادثات سے محفوظ ہونے کا تاثر غلط ثابت

دنیا بھر میں خود کار گاڑیوں کی تیاری اس عزم کے ساتھ جاری ہے کہ خود کار طریقے سے چلنے والی یہ گاڑیاں حادثات سے محفوظ ہوں گی مگر حال ہی میں امریکا میں پیش آنے والے ایک حادثے نے اس دعوے کو غلط ثات کیا ہے اور حادثے میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔