پنج شنبه 01/می/2025

دھنک

کلوننگ کے ذریعے پیدا کی جانےوالی بھیڑیں ابھی زندہ ہیں

سائنسدانوں کی ان تھک محنت کے بعد کلوننگ کے طریقے سے پیدا کی جانے والی بھیڑیں ابھی تک نہ صرف زندہ ہیں بلکہ صحت مند اور قدرتی بھیڑوں ہی کی طرح چلتی پھرتی اور چارہ کھاتی ہیں۔

پیشاب کو میٹھے پانی میں بدلنے والی مشین تیار!

بیلجیم کے سائنسدانوں نے ایک ایسی مشین ایجاد کی ہے جو پیشاب کو صاف وشفاف، صحت بخش اور میٹھے پانی میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شمسی توانائی پر چلنے والی اس مشین کو دنیا کے پسماندہ اور دیہی علاقوں میں استعمال کر کے پانی کی قلت کو دور کرنے میں مدد لی جا سکے گی۔

چین میں پانی اور خشکی پر اترنے والا سب سے بڑا جہاز تیار

چین میں پانی اور خشکی پر اترنے اور ٹیک آف کرنے کی خصوصیات کا حامل سب سے بڑا ہوائی جہاز تیار کیا ہے۔’’اے جی 600‘‘ نامی ہوائی جہاز کی تیاری کے بعد چین اس نوعیت کے طیارے دوسرے ملکوں سے منگوانے کی ضرورت سے بے نیاز ہو گیا ہے۔

کمپیوٹر کے ذریعے امراض چشم کی تشخیص ممکن

’’گو‘‘ کے نام سے مشہور ایشیائی گیم کا توڑ کرنے کے لیے ماہرین کی جانب سے جہاں مصنوعی ذہانت کا پروگرام’ ڈیپ مائیڈ‘‘ ایجاد کیے وہیں اب ماہرین ایک نیا تجربہ کرنے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں کمپیوٹر کے ذریعے ہزاروں اقسام کی امراض چشم کی تشخیص اور علاج ممکن ہوسکے گا۔

’فیس بک‘ کا پسماندہ علاقوں کو مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

سماجی رابطے کی مقبول ویب سائیٹ’فیس بک‘ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارک زوکر برگ نے دنیا کے لاکھوں صارفین کے لیے مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی پر کام کرنے والا ڈرون طیارہ فضاء میں چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ زوکر برگ کا کہنا ہے کہ یہ شمسی طیارہ دنیا کے غریب اور پسماندہ خطوں میں انٹرنیٹ کی مفت سروس فراہم کرے گا۔

دانتوں کو صحت مند رکھنے کے لیے چند مفید طبی مشورے

ہر دوسرا شخص دانتوں کی کسی نا کسی بیماری یا پریشانی کا شکار رہتا ہے۔ ماہرین صحت نے دانتوں کی حفاظت اور انہیں خراب ہونے سے بچانے کے لیے چند مفید طبی مشورے دیے ہیں، جو بالعموم ہر شخص کے لیے اور بالخصوص دانتوں کے امراض کے شکار افراد کے لیے بے حد مفید ہو سکتے ہیں۔

سنہ 2016ء تاریخ کا گرم ترین سال!

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے کہا ہے کہ سال رواں[2016] کے پہلے چھ ماہ میں درجہ حرارت میں اضافے کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، جس بناء پر رواں سال کو تاریخ کا گرم ترین سال قرار دیا گیا ہے۔

گاجر کے حیران کن طبی فواید

گاجر کو سبزیوں اور پھلوں دونوں میں شوق سے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ گاجر انسانی صحت کے لیے ایک مفید خوراک ہے۔ گاجر کھانے سے جسم میں خون میں موجود کولیسٹرول کی مقدار معمول پر رکھنے میں مدد لی جاسکتی ہے۔

خبردار! کولڈرنکس کا بہ کثرت استعمال سرطان کا موجب بن سکتا ہے

سویڈن میں ماہرین صحت کے ایک گروپ نے اپنی تحقیق میں روز مرہ استعمال کے مشروبات [کولڈرنکس] کو انسانی صحت کے لیے سخت مضر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کولڈرنکس سے دیگر امراض کے ساتھ نادر نوعیت کے کینسر کے لاحق ہونے کا قوی خدشہ بھی موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کولڈرنکس کے عادی حضرات کو ان کے استعمال میں کمی لانا چاہیے اور مناسب ہے کہ سادہ پانی پر اکتفاء کیا جائے۔

خبردار! نیند کی قلت ذیابیطس کا موجب بن سکتی ہے۔

نیند انسانی صحت کے لیے اہمیت کی حامل ہے۔ بہت زیادہ وقت سوتے رہنا بھی مناسب نہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کی قلت بھی ذیابیطس جیسے امراض کا موجب بن سکتی ہے۔