چهارشنبه 30/آوریل/2025

خصوصی مضامین

ذوق کتب بینی کا فروغ ۔۔۔ یونیورسٹی میں مفت کتب کی تقسیم

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کی النجاح نینشل یونیورسٹی میں طلبہ کے دلوں میں مطالعہ کے ذوق کو فروغ دینے کے لئے “العم صالح” لائبریری کی جانب سے ثقافتی موضوعات پر مفت کتابیں تقسیم کی گئیں۔

عمومی اصولوں اور پالیسیوں کی دستاویز

فلسطین عرب فلسطینی عوام کی سرزمین ہے۔ انھوں نے اسی کی کوکھ سے جنم لیا ہے، وہ اسی سے تعلق رکھتے اور اسی سے جڑے ہوئے ہیں۔ انھیں اس سے متعلق ابلاغ کا حق حاصل ہے۔

صہیونی صیاد اپنے ہی دام میں پھنس گیا!

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جولائی اور اگست 2014ء کومسلط کردہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل کے ’اسٹیٹ کنٹرولر‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ نے صہیونی ریاست کے سیاسی، حکومتی، فوجی اور انٹیلی جنس حلقوں میں ایک نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔ اس رپورٹ میں غزہ جنگ سے متعلق اسرائیل کے جاری کردہ گمراہ کن پروپیگنڈے کے ان تمام جھوٹے اور من گھڑت دعوؤں کی قلعی کھول دی گئی ہے جو اب تک حکومت، فوج اور انٹیلی جنشیا کی جانب سے بیان کیے جاتے رہے ہیں۔ اسٹیٹ کنٹرول کی رپورٹ میں واضح طورپر کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر سنہ دو ہزار چودہ کی جنگ میں اسرائیل کو شرمناک ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ جنگ میں ہونے والے غیرمعمولی جانی اور مالی نقصان کے بارے میں حقائق سے قوم کو آگاہ کرنے کے بجائے قوم سے حقائق پوشیدہ رکھے گئے۔ اس رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کی 51 روزہ جنگ میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیر دفاع موشے یعلون پرالزام عاید کیا گیا ہے کہ انہوں نے اس جنگ کے حقائق قوم سے خفیہ رکھے ہیں۔ حتیٰ کہ انہوں نے جنگ کے حقائق کے بارے میں پارلیمنٹ اور کابینہ کو بھی مطلع نہیں کیا ہے۔

رپورٹ: فلسطینی مہاجرین کو عراق میں منظم استیصال کا سامنا

برطانیہ میں قائم عرب تنظیم برائے انسانی حقوق کے مطابق عراق میں موجود فلسطینی مہاجرین کو 2003ء سے قابض فورسز، ان کے بعد آںے والی عراقی حکومتوں اور مقامی فرقہ وارانہ ملیشیائوں کی جانب سے منظم انداز سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

کرپشن اور حرام کی کمائی پر پلنے والے صہیونی میئر!

اسرائیل میں حکومت، فوج، پولیس اور ریاست کے تمام اعلیٰ اداروں سے وابستہ سرکردہ شخصیات کی مال حرام پر پرورش کوئی نیا موضوع نہیں۔ اس حوالے سے خبریں اکثر ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ اسرائیل کے ایسے 20 بلدیاتی کونسلوں کے چیئرمین حضرات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے یہ تمام میئر جنسی اسکینڈل، جنسی تشدد، مالی بدعنوانی، مال حرام کی کمائی، بدانتظامی، رشوت کےلین دین اور بلیک میلنگ جیسے سنگین نوعیت کے اسکینڈلز میں ملوث رہے ہیں۔

مصری حزب اختلاف کا غیر جمہوری رویہ

مصری حزب اختلاف کے جائز مطالبات کے باوجود سیکولر جماعتوں کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ آئندہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں اسلام پسند سیاسی جماعتوں کو شکست سے دوچار کر سکیں۔ ان کا کوئی اتحاد یا انتخابی گٹھ جوڑ بھی یہ صلاحیت نہیں رکھتا۔

خدا کی دھتکاری ،جھوٹی قوم

غزہ پر خوفناک بمباری کے دوران اور ان جھڑپوں کے بعد اسرائیلی رہنما انتہائی شرمناک طور پر اور پوری ڈھٹائی سے یہ دہائی دیتے رہے کہ دراصل اسرائیل فلسطینی جارحیت کا شکار ہے۔

اگلے مرحلے کی تیاری

فلسطینیوں کے بے تحاشہ خون سے اپنے انتہاء پسند عوام کی پیاس بجھانے کے بعد اسرائیل نے بظاہر غزہ میں سرگرم فلسطینی مزاحمتی گروپوں کیساتھ امن معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔

اسلام کے خلاف یہودی جنگ

حالیہ عرصے میں یہودیوں نے اسلام کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔ وہ اندھا اور بہرہ ہی ہے جسے اس خوفناک حقیقت سے آگاہی نہیں ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکومت کی پشت پناہی حاصل کیے ہوئے یہودی آباد کار مسلسل مسجد اقصی اور مسلمانوں کے دوسرے مقدس مقامات پر حملے کر رہے ہیں۔

صلیبی انجام کی جانب بڑھتا اسرائیل

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے حال ہی میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق انتخابات اگلے سال 22 جنوری کو ہونگے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ انتخابات نیتن یاھو کی قسمت کا فیصلہ کرینگے اور انتخابات کے بعد وہ ایک انتہاء پسند یہودی ریاست قائم کرنے کے زیادہ قابل ہو جائینگے۔