
حماس کو تباہ کرنے کے لئے عباس ‘ دحلان ‘اسرائیل نے سازش کی :وینیٹی فیئر
بدھ-12-مارچ-2008
امریکہ کے مشہور رسالے ’’وینیٹی فیئر ‘‘نے تحقیق کے بعد یہ رپورٹ شائع کی ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور ان کے مشیر محمد دحلان نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں جمہوری طریقے پر منتخب حماس کی حکومت ختم کرنے کے لئے بش انتظامیہ سے ساز باز کی -