سه شنبه 13/می/2025

بیت المقدس

کرونا وائرس کا شبہ، 50 ہزار اسرائیلی گھروں میں بند کردیے گئے

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظروازرت صحت کی ہدایت پر 50 ہزار افراد کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔

نیتن یاھو کو حکومت سازی سے روکنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر

اسرائیل کے عبوری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے کنیسٹ کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد انہیں حکومت کی تشکیل سے روکنے کے لیے بعض حلقے میدان میں آگئے ہیں۔ اسرائیل کی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل سے روکے۔

نیتن یاھو کا کنیسٹ کے انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے کل سوموار کے روز کنیسٹ (پارلیمنٹ) کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔ دوسری جانب نیتن یاھو کو اپنے سیاسی حریف اور سابق آرمی چیف جنرل بینی گینٹز کی جماعت 'بلیو اور وائٹ' سے سخت مقابلہ ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12 ہوگئی

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اٹلی سے واپس آنے والے مزید دو افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

کنیسٹ کے 11 ماہ میں تیسرے عام انتخابات ،29 جماعتیں میدان میں

آج سوموار کو اسرائیل میں کنیسٹ کے 23 ویں عام انتخابات ہو رہے ہیں۔ گذشتہ 11 ماہ میں یہ تیسرے انتخابات ہیں جن میں 29 سیاسی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔

سابق اسرائیلی آرمی چیف کا غزہ کی پٹی پر طاقت کے استعمال پر زور

اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گابی اشکنزئی نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اور عسکری اداروں کی طرف سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے خلاف بار بار دھمکی آمیز بیانات ناقابل فہم ہیں۔ ہمیں یہ ادراک کرنا ہوگا کہ غزہ کی پٹی ایک باغی علاقہ بن چکا ہے اور ہمیں طاقت کے ذریعے اس بغاوت کوکچلنا ہوگا۔

اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نیتن یاھو کی حکومت کےخلاف

اسرائیلی فضائیہ کے سیکڑوں افسران نے صدر رئوف ریفلین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد بنجمن نیتن یاھو کو حکومت کی تشکیل کی دعوت نہ دیں۔

کرونا وائرس کا شُبہ، اسرائیل میں 200 کورین الگ تھلگ

اسرائیلی وزارت صحت نے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے شبے میں 180 کورین باشندوں کو الگ تھلگ کر دیا ہے۔ ان کوریائی باشندوں پر شبہ ہے کہ انہوں نے ایک ایسے سیاح سے ملاقات کی تھی جو کرونا کا شکار ہوگیا تھا۔ تاہم اس کوریائی سیاح کے کرونا کا شکار ہونے کی تشخیص اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے ملک واپس جا چکا تھا۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر بینی گینٹز کی کرپشن کی تحقیقات کا فیصلہ

اسرائیل کے پر سیکیوٹر جنرل اورحکومت کے آئینی مشیر افیحائی منڈل بلیٹ نے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور 'بلیو ۔ وائٹ' کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز اور ان کی ملکیتی کمپنی 'ھمیماد ۔ ھحمیشی' میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ یہ تحقیقات آئندہ ماہ مارچ میں ہونے والے کنیسٹ کے انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔

اسرائیل فلسطینی ٹیکسوں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کٹوتی کی کوشش

اسرائیل کے عبرانی زبان میں شائع ہونےوالے اخبار'معاریو' نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی عدلیہ فلسطینیوں‌کو واجب الاداء رقوم میں سے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی رقم کٹوتی کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس رقم کی اس لیے کٹوتی کی جا رہی ہے کہ تاکہ یہ رقم دوسری تحریک انتفاضہ کے دوران 15 فلسطینی فدائی حملوں کے متاثرین میں تقسیم کی جاسکے۔