سه شنبه 13/می/2025

بیت المقدس

طبی عملے سمیت 300 اسرائیلی کرونا وائرس کا شکار

قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے مزید متعدد افراد میں کرونا تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپراسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 300 تک پہنچ گئی اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین میں طبی عملے کے21 ارکان بھی شامل ہیں۔

کرونا وائرس کی وجہ سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ٹرائل موخر

گذشتہ روز اسرائیلی وزیرانصاف نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام عدالتی سرگرمیاں آئندہ چوبیس گھنٹے کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر انصاف امیر اوحانا کے اس اقدام نے کئی سوالات کو بھی جنم دیا ہے کیونکہ اس اقدام کے نتیجے میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا کرپشن کیسز میں منگل کے روز ہونے والا ٹرائل بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی

قابض صہیونی ریاست میں کرونا وائرس کے مزید 3 متاثرین کی تشخیص کی گئی ہے جس کے بعد مجموعی طورپر اسرائیل میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 100سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری طرف کرونا وائرس دنیا کے110 ممالک تک پہنچ گیا ہے۔

نیتن یاھو کی کرپشن کے مقدمات کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے وکیل کے توسط سے مقبوضہ بیت المقدس کی مجسٹریٹ عدالت سے اپنے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت جاری مقدمات کی سماعت 45 دن کے لیے ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔

کرونا وائرس کا خوف، 80 ہزار صہیونی گھروں میں قید

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظروازرت صحت کی ہدایت پر 80 ہزار افراد کو گھروں میں بند کردیا گیا ہے۔ گھروں میں بند افراد میں ایک ہزار فوجی بھی شامل ہیں۔

نیتن یاھو کے اقتدار کا سورج غروب ہوچکا، حکومت ہم بنائیں گے:بینی گینٹز

اسرائیل کی بلیو وائٹ پارٹی کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ بینی گینٹز نے کہا ہے کہ بنجمن نیتن یاھو کے اقتدارکا سورج غروب ہوچکا ہے۔ آئندہ حکومت بلیو وائٹ اور اس کے اتحادی بنائیں گے۔

نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع کا ‘ٹویٹر’ اکائونٹ ہیک کرلیا

گذشتہ روز نامعلوم ہیکروں نے اسرائیلی وزیر دفاع نفتالی بینیٹ کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ'ٹویٹر' پرموجود اکائونٹ ہیک کرلیا۔ ہیکروں نے فلسطینیوں کی آزادی کی حمایت میں اس اکائونٹ سے ٹویٹس کے ساتھ فلسطینی اور ترکی کے پرچم بھی پوسٹ کیے۔

نیتن یاھو کو وزارت عظمیٰ سے دور رکھنے کے لیے لائبرمین بھی میدان میں

اسرائیل کی ایک شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت' اسرائیل بیتونو' کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ ودفاع آوی گیڈور لائبرمین بھی بنجمن نیتن یاھو کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دور رکھنے کے لیے میدان میں اتر آئے ہیں۔

کرونا وائرس، اسرائیلی فوج کے بیرون ملک پروگرامات معطل

اسرائیلی قابض فوج کے چیف آف اسٹاف جنرل اویو کوچاوی نے فوج کی صفوں میں "کرونا" وائرس کے پھیلنے کے خطرات کے تدارک کے لیے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب ارکان کی کامیابی نے اسرائیلی سیاست میں زلزلہ برپا کر دیا

اسرائیل کےایک کثیرالاشاعت اخبار'ہارٹز'نے اپنی رپورٹ میں دو مارچ کو کنیسٹ کے انتخابات میں عرب کمیونٹی کے 16 ارکان کی کامیابی پر سخت حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کامیابی کو اسرائیلی سیاسی میں 'زلزلہ' قرار دیا ہے۔