
اسرائیل میں کرونا سے ہلاکتیں 93 ہوگئیں،10 ہزار سے زاید متاثر
ہفتہ-11-اپریل-2020
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 7 مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 93 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 124 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی تعداد 10 ہزار 95 ہوگئی ہے۔