دوشنبه 12/می/2025

بیت المقدس

اسرائیل میں کرونا کے مزید 67 مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 67 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران مزید 67 مریضوں کی آمد کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 19122 ہوگئی ہے جب کہ 302 صہیونی کرونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔

کرونا وائرس کا شکار متعدد اسرائیلی فوجی قرنطینہ منتقل

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ کرونا کا شکار ہونے والے درجنوں اسرائیلی فوجیوں کو قرنطینہ مراکز منتقل کیا ہے۔

وادی گولان میں "ٹرمپ کالونی” کی باقاعدہ منظوری کا اعلان

اسرائیلی کابینہ کل اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں مقبوضہ وادی گولان میں "ٹرمپ کالونی" کی باقاعدہ منظوری دینے کا فیصلہ کرے گی۔

غرب اردن کا الحاق، اسرائیل یورپی پابندیوں سے بچنے کے لیے متحرک

ایک عبرانی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکومت کو تشویش ہے کہ اگر وہ مغربی کنارے کی یہودی بستیوں کے الحاق کے منصوبے پر عمل درآمد کرتی ہے تو اسے یورپی ممالک کی طرف سے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے۔

اردن کے ساتھ امن معاہدہ برقرار رکھیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا ہے کہ اسرائیل اور اردن کے مابین طے پانے والے امن معاہدے کو ہرقیمت پر برقرار کھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اردن کے ساتھ امن معاہدے کو برقرار رکھنے سے علاقائی استحکام اور سلامتی میں مدد ملے گی۔

خاتون سفارت کار مصر میں اسرائیل کی سفیر تعینات

اسرائیلی حکومت نے امیرہ ارون نامی ایک خاتون سفارت کارکو مصر میں صہیونی ریاست کی سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔

نیتن یاھو کا قریبی ساتھی داخلی سلامتی کے ادارے کا نیا متوقع سربراہ

عبرانی اخبار "معاریو" نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی کے جائزوں سے پتا چلا ہے کہ جنرل سکیورٹی سروس (شن بیٹ) کے اگلے سربراہ کے لیے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی نظریں اپنے ایک قریبی ساتھی مائر بن شبات پر مرکوز ہیں۔ توقع ہے کہ اسرائیل کے داخلی سلامتی کے ادارے کے نئے سربراہ کی ذمہ داری بن شبات کو سونپی جائے گی۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید تین مریض ہلاک،58 نئے مریض

اسرائیل میں کرونا سے مزید تین مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 297 ہوگئی ہے جب کہ مزید 58 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا سے 297 ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد 17783 ہوگئی

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں کرونا سے 297 افراد ہلاک اور ستر ہزار سے زاید بیمار ہوچکے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے 116 نئے مریضوں کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 116 کیس سامنے آئیں۔