دوشنبه 12/می/2025

بیت المقدس

ہزاروں اسرائیلیوں کا وزیراعظم نیتن یاھو کے استعفے کا مطالبہ

گذشتہ رات ہزاروں اسرائیلیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں بالفور اسٹریٹ پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے نعرے بازی کی۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید تین مریض ہلاک، 1578 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید تین مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1578 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

کرونا وائرس، 12 ہزاراسرائیلی فوجی قرنطینہ منتقل

قابض اسرائیلی ریاست کے ہاں کرونا وائرس تیزی کے ساتھ پھیلتے ہوئے فوج میں داخل ہوگیا ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا کے مریضوں کے ساتھ میل جول رکھنے والے 12 ہزارفوجیوں کو ممکنہ وبا کے باعث قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید 8 مریض ہلاک، 1206 نئے کیسز

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید آٹھ مریض ہلاک ہوئے ہیں جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید بارہ سو چھ کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسرائیلی آرمی چیف کرونا کے شبے میں قرنطینہ منتقل

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی ریاست کے آرمی چیف جنرل اویو کوخاوی کو کرونا وبا کے شبے میں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیل میں کرونا سے مزید آٹھ افراد ہلاک، 1137 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزی 8 مریض ہلاک ہوگئےجس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 342 ہوگئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے 1137نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 31886 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع کرونا کا شکار، قرنطینہ منتقل

اسرائیل کے سرکاری ریڈیو کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز کرونا کا شکار افراد سے ملاقات کے بعد خود بھی اس وبا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی امن منصوبہ فلسطینیوں سے مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے:نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے مشرق وسطیٰ کے لیے امن منصوبے سنچری ڈیل پرعمل درآمد کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنچری ڈیل کا منصوبہ فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ مذاکرات کی بنیاد بن سکتا ہے۔

اسرائیل میں ایک دن میں کرونا کے1067 ریکارڈ کیسز

اسرائیلی ریاست میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی ایک دن میں بڑی تعداد سامنے آئی ہے۔

کرونا وبا کے خطرات، اسرائیل کا صحت کا نظام تباہ ہونے کا خدشہ

اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل نے حکام اور ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والی کرونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ملک کا صحت کا نظام تباہی کے دھانے پرپہنچ چکا ہے۔