یکشنبه 11/می/2025

بیت المقدس

بیت المقدس: نیتن مخالف ریلی پر کریک‌ڈائون، 55 مظاہرین گرفتار

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ مزید تیز ہوتا جا رہا ہے۔ دوسری طرف گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس نے نیتن یاھو کے خلاف ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے پر کریک ڈائون کے دوران کم سے کم 55 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا نیتن یاھو کو حکومت سے بے دخل کرنے کا مطالبہ

اسرائیل کی حزب اختلاف کے سربراہ اور 'یش عتید' کے صدر یائیر لبید نے وزیراعظم نیتن یاھو کو حکومت سے بے دخل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر نیتن یاھو استعفیٰ دے دیتے ہیں تو ہم 48 گھنٹوں کے اندر اندر حکومت تشکیل کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔

اسرائیل میں ایک ہی روز میں‌کرونا کے دو ہزار کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1977 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا وائرس کے مزید 1844 کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 1844 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ پانچ مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

کرونا بحران سے نمٹنے کیلئے فوج کو ذمہ داری نہ سونپنا غلطی تھی: اشکنزئی

اسرائیلی وزیر خارجہ گیبی اشکنزئی نے کہا ہے کہ کرونا وائرس میزائل کی طرح خطرناک ہے۔ اس حوالے سے حکومت کو اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں کرونا وائرس پھیلنے کے فوری بعد فوج کو ذمہ داری نہ سونپنا غلطی تھی۔

نئی جنگ اسرائیل کے لیے المیہ ثابت ہوگی: صہیونی جنرل

قابض اسرائیلی فوج کے بہت سے ریزرو افسران اور جرنیلوں نے عبرانی چینل 12 ویب سائٹ کے ذریعہ شائع ہونے والی داخلی دستاویز کے تناظر میں اپنے غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ۔ اس دستاویز میں آرمی چیف اویو کوچاوی کا کہنا ہے کہ فوج نئی جنگ کے لیے تیار نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ریزرو نظام کی تیاری کی عدم موجودگی کے باعث ہم کوئی نئی جنگ نہیں چھیڑ سکتے۔

اقتصادی بحران اور نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرے

گذشتہ رات ہزاروں اسرائیلیوں نے مقبوضہ بیت المقدس میں بالفور اسٹریٹ پر وزیر اعظم کی رہائش گاہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے نعرے بازی کی۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید 6 مریض ہلاک، 392 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی ریاست میں کرونا کا شکار ہونے والے مزید چھ مریض ہلاک ہوگئے جب کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 392 کیسز سامنے آئے ہیں۔

اسرائیل میں ایک روز میں کرونا کے 1900 مریضوں کی تصدیق

اسرائیل میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے ریکارڈ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اسرائیلی وزارت صحت اور انفارمیشن سینٹر کے مطابق جمعرات کے روز صہیونی ریاست میں کرونا کے 1900 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد اسرائیل میں کرونا کے کل متاثرین کی تعداد 44 ہزار 563 ہوگئی ہے۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید 1718 کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے مزید 1718 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔