یکشنبه 11/می/2025

بیت المقدس

اسرائیل میں‌کرونا کی وبا سے مزید تین اموات، چار وزرا قرنطینہ منتقل

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے رواز اسرائیل میں کرونا کے مزید 625 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ گذشتہ ہفتوں کی نسبت ایک روز میں کرونا کے کیسز میں یہ نمایاں کمی ہے۔

اسرائیلی وزیر تعلیم اور سینیر سیاست دان کرونا کا شکار

اسرائیلی وزیر تعلیم اور'جیوش ہوم' نامی سیاسی جماعت کے صدر راوی پیریز 'کوویڈ ۔ 19' کا شکار ہوگئے ہیں۔

نیتن یاھو سے استعفے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے مطالبے پرمبنی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں، تل ابیب او رقیساریہ میں ہزاروں افراد نے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے جلوس نکالے۔

اسرائیل میں‌ کرونا سے مزید 4 اموات، 1800 نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں ‌کےدوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید چار مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1786 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

‘نیتن یاھو کے استعفے کے لیے احتجاج خانہ جنگی کا موجب بن سکتا ہے’

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے مقدمات پر ان کے خلاف ہونے والا احتجاج خانہ جنگی کا موجب بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے شدت پسندوں کی طرف سے نیتن یاھو کے استعفے کے لیے تحریک کو تشدد کی راہ پر نہیں ‌موڑنا چاہیے۔

نیتن یاھو کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌کا حملہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے خلاف اور نیتن یاھو کے استعفے کے لیے احتجاج کرنے والوں پر انتہا پسند صہیونیوں‌ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فوج کی نفری بڑھا دی

اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد پر مزید فوجی کمک تعینات کی ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌ کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی شمالی سرحد پر فوج کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فوج کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ جدید ترین مواصلاتی نظام اور دیگر جدید ہتھیار بھی لبنان کی سرحد پر پہنچائے گئے ہیں۔

اسرائیل میں کرونا کے مزید ایک ہزار کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک میں کرونا ایک مریض چل بسا جب کہ 1039 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

بنجمن نیتن یاھو کے کرپشن کیسز کی 6دسمبر سے سماعت، پیشی لازمی قرار

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف اسرائیل کی مرکزی عدالت میں دائر کردہ کرپشن کیسز سے متعلق درخٰواستوں کی تیسری سماعت 6دسمبر کو ہوگی جس میں وزیراعظم کی عدالت میں‌حاضری سے استثنیٰ ختم کرتے ہوئے انہیں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نیتن یاھو کے استعفے کے لیے شہر شہر مظاہرے، ہزاروں اسرائیلیوں کی شرکت

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی خراب کار کردگی کی وجہ سے صہیونی ریاست کے عوام سخت نالاں ہیں اور انہوں نے ملک گیر احتجاج شروع کیا ہے۔