
اسرائیلی فوج کا تل ابیب میں مزاحمتی کارروائی کا 10 روز بعد انکشاف
بدھ-26-اگست-2020
قابض اسرائیلی فوج نےدعویٰ کیاہےکہ 10 روز پیشتر صہیونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے چاقو سے یہودی آباد کاروں پرحملہ کرکے ایک آباد کار کو شدید زخمی کردیا تھا۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔