
اسرائیل: کرونا کے کیسز میں اضافہ، تین ہفتوں کے لیے لاک ڈائون کا فیصلہ
منگل-15-ستمبر-2020
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ملک میں کرونا کے مزید 3167 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں تین ہفتوں کے لیے لاک ڈائون کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ادھر اسرائیلی وزیراعظم نے عبرانی سال نو تک تین ہفتوں کے لیے ملک میں لاک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے۔