شنبه 03/می/2025

بیت المقدس

اسرائیل نے بغیر ڈرائیور کے فوجی جیپ تیار کرلی

اسرائیل نے مزاحمت کاروں کے مقابلے کے لیے بغیر ڈرائیور کے فوجی جیپ تیار کرلی ہے- اسرائیلی ٹی وی کے مطابق بغیر ڈرائیور کے فوجی جیپ دور سے ہی مزاحمت کاروں کی طرف چھوڑی جاسکے گی-

امریکہ اسرائیل کو غزہ پر حملے کے لیے اکسا رہا ہے: اسرائیلی ذرائع ابلاغ

امریکی انتظامیہ غزہ کی پٹی پر حملے کے لیے اسرائیل کو اکسا رہی ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’ہارٹز‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کی خواہش ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے چھٹکارے کے لیے اسرائیلی افواج غزہ پر وسیع فوجی آپریشن کریں-

’’القدس اور غرب اردن میں یہودی کالونیوں کا جال بچھایا جارہا ہے‘‘

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس اور غرب اردن میں یہودی کالونیوں کا جال بچھانے کا فیصلہ کیا ہے- ایک صہیونی تنظیم ’’السلام الآن‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے رواں سال غرب اردن اور القدس میں چھ سو نئے مکانات تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے-

اسرائیلی فضائیہ ایران کے کروز میزائل حملوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں

اسرائیلی فضائیہ کے پاس ایران کے ’’کروز‘‘ میزائل حملوں کو روکنے کی تیاری نہیں ہے- تل ابیب سے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریف کے مطابق اسرائیلی فضائیہ طویل المسافت میزائلوں کے حملوں کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو ایران اور شام کے پاس ہیں-

اسرائیل کی داخلہ سیکورٹی کے وزیر کے قافلے پر فلسطینی مزاحمت کار کا حملہ

فلسطینی مزاحمت کار نے فائرنگ کر کے اسرائیل کی داخلیہ سیکورٹی کے وزیر آفے دیختر کے اسسٹنٹ کو زخمی کردیا- اسرائیلی ریڈیو کے مطابق غزہ کے بالمقابل اسرائیلی وزیر کے قافلے پر فلسطینی مزاحمت کار نے فائرنگ کی جس سے آفے دیختر کے اسسٹنٹ ماتی غیل زخمی ہوگئے-

حماس سے جنگ کو نظر انداز کرنے کے لئے اسرائیل کی نئی منصوبہ بندی

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) سے جنگ بندی کو نظرانداز کر کے اسرائیل نئے نہج پر منصوبہ بندی کررہا ہے-

ایران اور حزب اللہ اسرائیل کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں

اسرائیلی خفیہ ادارے ’’امان‘‘نے حکومت کو ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران اور حزب اللہ اسرائیل کو تین اطراف سے گھیر کر تباہ کرنا چاہتے ہیں-

حز ب اللہ اور حماس سے جنگ نا گزیر ہے: اسرائیل

اسرائیلی وزیر دفاع ایہو د باراک نے دھمکی دی ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) اور لبنانی شیعہ تنظیم حزب اللہ کے خلاف جنگ نا گزیر ہے، کیونکہ ان دونوں تنظیموں کی موجودگی میں اسرائیلی بقاء اور سلامتی کو خطرات لاحق ہیں-

اسرائیل نے غزہ میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی تجویز پیش کردی

اسرائیل نے مصر کو غزہ کی پٹی میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کی تجویز دی ہے- عبرانی زبان میں ویب سائٹ ’’ٹیک ڈیٹک‘‘ میں جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایہود اولمرٹ حکومت نے مصر کو غزہ کی صورتحال میں تعاون کے حصول کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کو کہا ہے

’’غزہ پر حملہ آخری فیصلہ ہونا چاہیے‘‘

اسرائیل کے معروف عسکری تجزیہ کار رون بن یچائی نے کہا ہے کہ حکومت بار بار غزہ پر بڑے حملے کا منصوبہ بناتی ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کرنے سے گریز کر رہی ہے-