یکشنبه 04/می/2025

بیت المقدس

’’شام اور حماس اسرائیل سے مذاکرات کے لیے آمادہ ہیں‘‘

اسرائیلی خفیہ ادارے ’’شاباک‘‘ کے اہم عہدیدار عاموس یدلین نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور شام اسرائیل سے جنگ کے خواہاں نہیں بلکہ مذاکرات پر آمادہ ہیں-

’’ایران پر اسرائیل کا محدود حملہ کامیاب نہیں ہوسکتا‘‘ ماہرین

اسرائیل نے حال ہی میں ایران کے جوہری پروگرام کی تباہی کے حوالے سے جنگی مشقیں کرکے خیالی دنیا میں اسے تباہ کرنے کا پورا تجربہ کیا، گو کہ جنگی مشقوں میں پچاس ایف 16 اور پچاس ایف 15 لڑاکا طیاروں نے حصہ لیا-

صدرسرکوزی کی الوداعی تقریب میں اسرائیلی فوجی اپنی گولی سے ہلاک

اسرائیلی دارلحکومت کے بن گوریان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک صہیونی فوجی کی گولی سے ہلاکت کے بعد شدید بھگڈر مچ گئی اور اسرائیل کے دورے پر آئے ہوئے فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب افراتفری کا شکار ہوگئی۔

ایران کے جوہری ری ایکٹر پر حملے کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم کا صلاح مشورہ

اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے اسرائیلی فضائیہ کے سابق صدر افیام سلع سے ملاقات کی ، اسرائیلی مصدقہ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے دوران ایہود اولمرٹ نے ایران پر ایسے ہی حملے کے بارے میں ان کی رائے طلب کی جیساحملہ انہوں نے جون 1981ء میں عراقی جوہری ری ایکٹر پر کیاتھا-

نیتن یاھو نے اسلام اور نازی ازم کو ایک قرار دیا

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر اور سابق حکمراں جماعت لیکوڈ کے سربراہ بنیامین نیتن یاھو نے اسلام کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے اسے جرمنی کے نازی ازم کا ہم پلہ قرار دیا ہے-

اعلیٰ اسرائیلی عدالت کا متنازعہ ایونٹ پر پابندی لگانے سے انکار

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے اس سا ل مقبوضہ بیت المقدس میں ہم جنس پرستوں کی'' گئے پرائیڈ پریڈ''پر پابندی لگانے کے لئے دائر درخواست مسترد کردی ہے.

حماس کے قیدیوں کو گھر واپسی کے بجائے جلاوطنی پر غور

اسرائیل فلسطینی اسیروں کی رہائی کے بارے میں ایک نئی چال چلنا چاہتا ہے- اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ہاں جنگی قیدی جلعاد شالیت کے والد نوعام شالیت نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل حماس کے جنگی قیدیوں کو رہا کرنے کے بعد انہیں غزہ اور غرب اردن بھیجنے کے بجائے انہیں جلا وطن کرنا چاہتا ہے-

’’اسرائیل ساڑھے چار سو فلسطینی قیدی رہا کرنے کا اعلان‘‘

اسرائیلی خفیہ ادارے’’اپیکا‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی وزیر دفاع ایہود وباراک نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے ہاں جنگی قید جلعاد شالط کی رہائی کے بدلے ساڑھے چار سو فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے-

جنگ بندی حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے: موفاز

سرائیلی نائب وزیر اعظم اور وزیر مواصلات شائو ل موفاز نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کو حماس کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے مترادف قرار دیا -

اسرائیل اور حماس جنگ بندی کی پابندی کریں گے:یوسی بیلین

اسرائیلی پارلیمانی دفاعی و خارجہ کمیٹی کے رکن اور اتحادی پارٹی میرٹس کے سربراہ یوسی بیلین نے توقع ظاہر کی ہے کہ حماس اور اسرائیل دونوں متعددوجوہات کی بناء پر جنگ بندی کی پابندی کریں گے -