جمعه 09/می/2025

بیت المقدس

غزہ میں سرنگوں کے انکشاف اور تباہی پر اسرائیلی تعریف کے ڈونگرے

اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ غزہ اور مصر کے درمیان زیر زمین سرنگ کی دریافت پر اسرائیلی فوج کے اعلی سطحی عہدیداروں نے مصری سرحدی حکام کو مبارکباد پیش کی ہے-

یہودی مذہب میں عورت سربراہ حکومت نہیں بن سکتی

اسرائیل کے معروف مذہبی پیشوا اور پارلیمنٹ میں شامل دیگل ھتورات جماعت کے سربراہ یوسف شالوم الیاشیف نے کہا ہے کہ ان کے مذہب میں کسی خاتون کے سربراہ حکومت بننے کی گنجائش نہیں-

حکومت تشکیل دینے میں زیپی لیونی کے لیے مشکلات

بنیاد پرست یہودی جماعت شاس نے اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مذاکرات میں وزیرخارجہ زیپی لیونی کو ٹف ٹائم دینے کا اعلان کیا-

اسرائیلی ریسرچ سینٹر نے اقصی ٹیوب کو خطرناک قرار دیا

اسرائیل کے ایک ریسرچ سینٹر نے فلسطین کی مصروف ویب سائٹ ’’اقصی یو ٹیوب‘‘ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجاہدین اسرائیل پر حملوں کے لیے عوام کو اکسانے کے لیے ویب سائٹ استعمال کررہے ہیں-

’’عسقلان کی حلقہ بندی اور حماس کا خاتمہ ناممکن ہے‘‘

اسرائیلی فوج کے ایک اعلی سطحی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل عسقلان شہر کو مزاحمت کاروں کے راکٹوں سے محفوظ رکھ سکتا ہے اور نہ ہی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کا قلع قمع کرنا اس کے بس میں ہے-

دو کم سن بچیوں پر اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد کا انکشاف

اسرائیلی اخبار’’معاریف‘‘ نے اپریل میں اغواء کی جانے والی دو فلسطینی بچیوں کو اسرائیلی عقوبت خانوں میں تشدد کانشانہ بنائے جانے کا انکشاف کیا ہے-

اسرائیلی یرغمالی فوجی کے مسئلے پر عسکری قیادت کی داخلہ سیکورٹی پر تنقید

اسرائیلی یرغمالی فوجی گیلاد شالیت کے اغوا کے حوالے سے عسکری قیادت کی جانب سے داخلہ سیکورٹی فورسز کو شدید تنقید کا سامنا ہے -

اسرائیلی صدر کا ایران کو انتباہ

اسرائیلی صدر شمعون پیریز نے ایران کو تل ابیب پر کسی قسم کے حملے سے متنبہ کیا ہے- انہوں نے کہاہے کہ ایران اسرائیل پر حملے کا نہ سوچے-

اسرائیل نے 2007ء میں 6.2 بلین ڈالر کا اسلحہ برآمد کیا

اسرائیلی اخبار ’’معاریف ‘‘ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ برس 6.2 بلین ڈالر کا اسلحہ بر آمد کیاہے-

زیبی لیونی حکومت سازی کے لئے لیبر پارٹی کیساتھ معاہدے میں کامیاب

اسرائیل کی دو اہم سیاسی جماعتیں کادیمہ اور لیبر پارٹی، زیپی لیونی کی زیر قیادت حکومت تشکیل دینے کے لئے ایک معاہدہ پر متفق ہو گئی ہیں۔ فوجی ریڈیو کے مطابق اس اصولی اتفاق کے بعد اسرائیل میں نئی انتطامیہ کے قیام کی راہ جلد ہموار ہو جائی گی۔