پنج شنبه 08/می/2025

بیت المقدس

کونڈا لیزا رائس اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ کرائیں

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ کے سیاسی مدمقابل امریکی وزیر خارجہ کونڈا لیزا رائس پر دبائو ڈال رہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیام امن کے معاہدے کے حوالے سے منصوبے سے دستبردار ہو جائیں-

ایہود اولمرٹ گولان کی پہاڑیاں خالی کرنے پر تیار

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ شام سے براہ راست مذاکرات کے بدلے میں گولان کی پہاڑیوں سے مکمل انخلاء کی ضمانت دینے پر تیار نظر آرہے ہیں-

اسرائیل جنگ بندی کے معاہدے کو توڑنے کے اقدامات کر رہا ہے

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے کہا ہے کہ سات فلسطینی مجاہدین کی شہادت کے بعد اسرائیل کے وزیر جنگ کا یہ کہنا کہ اسرائیل امن چاہتا ہے اور حالات کو مزید خراب نہیں کرنا چاہتا حقیقت میں ’’ڈس انفارمیشن‘‘ ہے اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے-

حماس سے جنگ بندی اسرائیل کے مفاد میں ہے: ایہود باراک

اسرائیلی حکومت نے کہا ہے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) سے کی گئی جنگ بندی بر قرار رکھی جائے گی-

حماس ایک خونخوار دشمن ہے، حکمت اور ذہانت سے نمٹا جائے: باراک

اسرائیلی لیبر پارٹی کے سربراہ ایہود باراک نے کہا ہے کہ حکومت تشکیل دینے کا کام انہیں سونپا گیا ہوتا تو وہ کامیاب ہو جاتے-

اولمرٹ گولان کی پہاڑیاں شام کو واپس دینے پر تیار

اسرائیلی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ شام سے براہ راست امن مذاکرات شروع کرنے کے لیے 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لی گئی گولان کی پہاڑیاں شام کو واپس دینے پر رضامند ہوگئے ہیں-

اسرائیلی سیکورٹی سربراہ کا انتباہ

اسرائیل کے سیکورٹی سربراہ یووال ڈسکن نے خبردار کیا ہے کہ سخت گیر انتہا پسند یہودی فلسطین کے ساتھ امن عمل کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلئے کسی اسرائیلی رہنما کو قتل کر سکتے ہیں۔

اسرائیل نے مسجد اقصی کے سیکورٹی چیف کو القدس جانے سے روک دیا

قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کے سیکورٹی چیف محمد ابو ترک کو مقبوضہ بیت المقدس میں داخلے سے روک دیا- مقبوضہ بیت المقدس میں ان کے داخلے پر پابندی کی وجہ گزشتہ ہفتے ان کی طرف سے یہودیوں کو مسجد اقصی میں داخلے کی اجازت فراہم نہ کرنا بتائی جاتی ہے-

لیبر مین کے غیر مہذب الفاظ پر اولمرٹ اور پیریز کی حسنی مبارک سے معذرت

اسرائیلی وزیر اعظم اور صدر نے رکن پارلیمنٹ لیبر مین کی جانب سے مصری صدر حسنی مبارک کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر معذرت کی ہے-

حزب اللہ کے خلاف جنگ سے بہت کچھ سیکھا: باراک

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ 2006ء میں حزب اللہ کے خلاف لڑی جانے والی جنگ کی وجہ سے ہمارے فوجیوں کی جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے-