شنبه 10/می/2025

بیت المقدس

اسرائیل کی حماس سے جنگ بندی معاہدے میں ترامیم کے لئے کوشش

اسرائیلی حکومتی ذرائع نے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ حماس کے ساتھ جاری جنگ بندی معاہدے میں ترمیم کے لئے اسرائیل مصر کے ساتھ رابطہ کرے گا

اسرائیلی حکومت کو ایک اور دھچکا، وزیر عامی ایالون مستعفی

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے اسرائیلی وزیرعامی ایالون نے سیاست سے سبکدوشی اختیار کرتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا ہے-

انتخابات میں کامیاب ہو کر فلسطینیوں سے مذاکرات جاری رکھیں گے: نیتن یاھو

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور لیکوڈ پارٹی کے سربراہ بنیامین نیتن یاھو نے یورپی ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ انتخابات میں کامیابی کی صورت میں وہ فلسطینیوں سے مذاکرات جاری رکھیں گے-

اسرائیل کا غزہ پر فوج کشی کے منصوبے کا انکشاف

اسرائیلی حکومت غزہ کے خلاف فوج کشی کے امکانات پر غور کررہی ہے- اسرائیلی ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ فوجی قیادت نے ریزرو فوجیوں کو جنوبی چھاؤنی شالیم میں طلب کرلیا ہے- یہ چھاؤنی مشقوں کے لیے بنائی گئی ہے-

اسرائیل نے224 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا، پرمسرت مناظر

اسرائیل نے224 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے اور اسرائیلی وزیرِ اعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ یہ قدم فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب خیرخواہی کی علامت کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

اسرائیل جیلوں میں قید دوسو تیس فلسطینیوں کو کل رہاء کرے گا

اسرائیل اپنی جیلوں میں قید دوسو تیس فلسطینی قیدیوں کوپیر کو رہا کرے گا۔اسرائیل نے گزشتہ ماہ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ خیر سگالی کے جذبے کے تحت اسرئیلی جیلوں میں قید گیارہ ہزار میں سے ڈھائی سو قیدیوں کورہا کرنے کا اعلان کیا تھا

امریکہ اسرائیلی جوہری اسلحہ کی جاسوسی کررہا ہے

اسرائیل کی داخلی خفیہ ایجنسی شین بیت نے انکشاف کیاہے کہ امریکہ اسرائیلی جوہری اسلحہ کا سراغ لگانے اور اس کے متعلق معلومات اکٹھی کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے-

اسرائیل نے فضائیہ کو غزہ کی حدود میں پروازوں سے روک دیا

اسرائیل نے فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوں کے خوف سے فضائیہ کو غزہ کی فضائی حدود میں پروازوں سے روک دیا ہے -

اسرائیل نے سابق فلسطینی وزیر کوحکام کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا

اسرائیلی اٹارنی جنرل نے حماس (اسلامی تحریک مزاحمت) کے سابق وزیر مالیات ڈاکٹرعمرعبدالرزاق کو حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے-

عربوں کو صہیونی ریاست سے چلے جانا چاہئے:زیپی

اسرائیلی وزیرخارجہ اور وزارت عظمیٰ کی دوڑ میں شریک زیپی لیونی نے کہا ہے کہ عربوں کو فلسطینی ریاست کے قیام کے بعد وہاں منتقل کیا جانا چاہئے