یکشنبه 11/می/2025

بیت المقدس

اسرائیل نے غزہ میں تین لڑکیوں کی شہادت کو”مناسب” قرار دے دیا

اسرائیل نے تحقیقات کے بعد بدھ کو اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ میں ٹینک سے گولہ باری کر کے تین بچیوں کو شہید کردیا تھا لیکن ساتھ ہی یہ بھی قراردیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے گولہ باری مناسب تھی.

الیکشن میں کامیابی کے بعد حماس کو ختم کردیں گے: نیتن یاہو کی ہرزہ سرائی

اسرائیلی سیاسی جماعت’’لیکوڈ‘‘ کے سربراہ بنیامین نیتن یاہو نے اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں انہیں اقتدار ملا تو غزہ سے حماس کا صفایا کردیں گے-

"ایک فلسطینی راکٹ کا جواب، سو فلسطینیوں کے گھر مہندم کر کے دیا جائے”

اسرائیلی کابینہ میں وزیر صنعت و تجارت اور دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی جماعت "شاس" کے رہنما ایلی یشائی نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں داغے جانے والے ہر راکٹ کا جواب ایک سو فلسطینی گھر تباہ کر کے دے۔

اسرائیلی رہنماؤں کی طرف سے مذاکرات شروع کرنے کا عندیہ

اسرائیلی رہنماؤں نے فلسطینیوں سے دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کاامکان ظاہر کیاہے- نویں سالانہ ’’ہرتسلیا ‘‘ کانفرنس کے پہلے روز اسرائیلی رہنماؤں کی تقریروں کا محور غزہ کے خلاف جنگ اور اس کے نتائج تھا-

اسرائیل کا الجزیرہ سے جزوی بائیکاٹ

اسرائیلی حکومت نے عرب سیٹلائٹ چینل ’’الجزیرہ ‘‘ کے کام میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے-

جنگی جرائم کے بارے میں قوانین خاتمے کے لئے اسرائیلی مہم کا آغاز

اسرائیل اپنی قیادت کے خلاف مختلف ممالک میں جنگی جرائم کے مقدمات قائم ہونے کے خوف کیوجہ سے ان دنوں متعلقہ قوانین کے خاتمے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے۔ اس ضمن میں سب سے زیادہ کوششیں سپین میں جنگی ٹربینونل ختم کرانے کے لئے کی جا رہی ہیں۔

شالیت کے بدلے رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے ناموں پراتفاق

باخبر فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف عرب ممالک کے دباؤ اور حماس کی طرف سے یرغمال بنائے گئے صہیونی فوجی گیلاد شالیت کی رہائی کی "یقین دہانی" پر اسرائیل نےغزہ پراپنی بائیس روزہ لڑائی میں یکطرفہ "سیز فائر" کا اعلان کیا تھا۔

غزہ جنگ میں نہ پھٹ سکنے والے "زندہ” بموں کی ری سایئکلنگ

غزہ کی پٹی پر ہزاروں کی تعداد میں برسائے جانے والےاسرائیلی بموں میں ایک بڑی تعداد پھٹ نہیں سکی تھی۔ مڈل ایسٹ اسٹڈی سینٹر نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مجاہدہن ان دنوں نہ پھٹ سکنے والے ایسے سینکڑوں "زندہ" بموں کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے میں مصروف ہیں۔

اسرائیل کا غزہ پر حملہ حماس کی مضبوطی کا باعث بنا:اسرائیلی تجزیہ کار

اسرائیل کے ایک معروف تجزیہ کار اور محقق یعقوب عمیڈرور کا کہنا ہے غزہ پر فوج کشی نے اسرائیل کو شسکت اور حماس کو فتح سے ہمکنار کیا۔ اس جنگ کے مثبت نتائج صرف حماس کے حق میں سامنے آئے ہیں۔

فلسطینیوں کا جینا دوبھر کر دیں گے: اسرائیلی وزیر دفاع

غزہ محاذ میں شکست کے بعد اسرائیلی سیاسی جماعتیں انتخابات جیتنے کے لیے بڑھ چڑھ کر فلسطینیوں کے قتل عام جاری رکھنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔