دوشنبه 12/می/2025

بیت المقدس

جنوبی اسرائیل کے 95 فیصد رہائشی بغیر مورچے والے رہائشی فلیٹ خریدنے سے انکاری

جنوبی اسرائیل کے پچانونے فیصد یہودی آباد کاروں نے فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے داغے جانے والے راکٹ اور میزائیلوں کیوجہ سے ایسے رہائشی فلیٹ خریدنے سے انکار کردیا ہے کہ جن میں میزائیلوں سے تحفظ کے لئے محفوظ مورچے نہیں ہیں۔

"یورپی ممالک کا اسرائیل سے تعلقات منجمد کرنے کا فیصلہ "

اسرائیلی اخبار" ہارٹز" نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ یورپ نے اسرائیل میں مستقبل میں بننے والی انتہا پسند جماعتوں کی مذاکرات مخالف حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے تل ابیب سے تعلقات آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نتین یاہو بائیں بازو کی جماعتوں سے مل کر حکومت بنانے کے لئے کوشاں

اسرائیلی دائیں بازو کی جماعت لیکوڈ کے سربراہ نتین یاہو وزیرخارجہ زیپی لیونی کی پارٹی ’’کدیما ‘‘سے مل کر حکومت بنانے کو دائیں بازو ں کی دیگر جماعتوں کے اتحاد سے حکومت بنانے پر ترجیح دیتے ہیں-

اسرائیلی حکومت کی تشکیل کے لیے بنیامین نیتن یاھو طاقتور امیدوار

اسرائیلی صدر شمعون پیریز انتخابات کے سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد زیپی لیونی یا بنیامین نیتن یاھو میں سے کسی ایک کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دیں گے-

ایہود باراک نے اپنی شکست تسلیم کرلی

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے انتخابات میں اپنی لیبر پارٹی کی شکست تسلیم کرلی ہے- البتہ ابھی تک انہوں نے اپنے منصب سے مستعفی ہونے کے ارادے کا اظہار نہیں کیا-

اسرائیلی انتخابات کے پیچیدہ نتائج سے شمعون پریز مشکلات کا شکار

اسرائیلی انتخابات کے پیچیدہ نتائج کے بعد صدر شمعون پیریز کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں کہ وہ کس پارٹی کو حکومت کی تشکیل کی دعوت دیں-

اسرائیل کو غزہ کے محاذ پر ذلت آمیز شکست ہوئی: صہیونی تجزیہ کار

اسرائیل کے ایک معروف تجزیہ کار اور عبرانی اوپن یونیورسٹی میں سوشل اینڈ پولیٹیکل سائنسز کے پروفیسر ہائیر لیوی نے غزہ کے محاذ میں اسرائیل کے لیے ذلت آمیز شکست قرار دیا ہے-

لیبرمین کی جانب سے حماس کی قیادت کے قتل کی ہرزہ سرائی

اسرائیل میں دائیں بازو کی مذہبی انتہا پسند جماعت ’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے سربراہ آفی گیدور لیبر مین نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اسلامی تحریک مزاحمت(حماس) کی قیادت کو قتل کرنے اور غزہ سے حماس کا صفایا کرنے پر یقین رکھتے ہیں-

مارچ میں غزہ پر دوبارہ اسرائیلی حملے کی تیاریوں کا انکشاف

اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ قابض فوج مارچ کے مہینے میں غزہ پر دوبارہ فوج کشی کی تیاریاں کر رہی ہے۔ ریڈیو رپورٹ میں فوجی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فضائی حملے کے لیے حالات ساز گار ہوتے ہی اسرائیلی فوج غزہ پر بڑے حملے کا آغاز کردے گی۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی طالبہ کی رہائی، فوری نظر بندی

قابض اسرائیلی حکومت نے فلسطینی طالبہ کو دو ماہ تک جیل میں رکھنے کے بعد گھر میں نظر بند کردیا-