جمعه 09/می/2025

بیت المقدس

اسرائیل میں کرونا کے مزید 50 مریض ہلاک، 8 ہزار نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 50 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 8 ہزار 164 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

یونان اور اسرائیل کے درمیان غیرمعمولی دفاعی معاہدے کی تیاری

یونان اور اسرائیل نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کو مزید وسعت دیتے ہوئے ایک بڑے اور غیر مسبوق دفاعی معاہدے کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہیوم" نے منگل کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل اور یونانی حکومتیں ایک بڑے سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کرنے جارہی ہیں۔ یونان کی حکومت کی جانب سے یونانی فضائیہ کے لیے فوجی ہوا بازی کے تربیتی مرکز کے قیام کے بین الاقوامی ٹینڈر جیتنے کے بعد یہ دفاعی معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دیں گے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کو جوہری ہتھیارں کے حصول سے ہرقیمت پر روکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تہران کے یورینیم کی افزودگی بڑھانے کے فیصلے کے سنگین نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ یہ اقدام ایٹمی معاہدے کی ایک بڑی خلاف ورزی ہے جو 2015 میں بڑے ممالک کے ساتھ طے پایا تھا۔

اسرائیل میں کرونا کے پانچ ہزار سے زاید نئے کیسز کی تصدیق

اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرنا کے 5135 کیسز کا اندراج کیا گیا۔

اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر نقل وحرکت پر پابندی لگا دی

مقبوضہ بیت المقدس میں نامہ نگاروں نے اطلاع دی ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحدی کشیدگی کی اطلاعات کے بعد اسرائیلی حکومت نے لبنان کے ساتھ سرحدی باڑ کے قریب نقل و حرکت روک دی ہے۔

فلسطینی مزاحمت کا خوف، 2020ء کے دوران 9 اسرائیلی فوجیوں‌کی خود کشی

فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں کے خوف سے صہیونی فوج میں خود کشی کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک رپورٹ کےمطابق گذشتہ برس اسرائیلی فوج کے 9 اہلکاروں نے خود کشی کی جب کہ مجموعی طور پر گذشتہ برس 28 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوجی کیمپ سے کلاشنکوف کی 90 ہزار گولیاں چوری

اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے فوج کے ایک کیمپ سے بڑی تعداد میں کلاشنکوف کی گولیاں غائب ہوگئیں۔

نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے مظاہرے جاری

قابض صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مسلسل 30 ویں ہفتے احتجاج جاری ہے۔گذشتہ روز بھی مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں نیتن یاھو کے استعفے کے لیے مظاہرے ہوئے۔

اسرائیل میں کرونا ویکسین لگائے جانے سے ایک شخص ہلاک

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ صہیونی ریاست میں گذشتہ روز ایک 75 سالہ شخص کرونا کی ویکسین لگائے جانے کے نتیجے میں دم توڑ گیا۔

اسرائیل میں کرونا کے چار ہزار نئے کیسز کی تصدیق

قابض صہیونی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید چار ہزار کیسز کی کی تصدیق کی گئی۔