
دو ریاستی حل پر بات کرنا اب بیکار ہے: اسرائیلی وزیر خارجہ
بدھ-14-جولائی-2021
اسرائیلی وزیر خارجہ یائرلپیڈ نے یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال "دو ریاستی حل" کی طرف جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ عبرانی اخبار ’’یدیعوت احرونوت‘‘ کے مطابق وزیر خارجہ "لپیڈ" نے کل روپی یونین کے وزرائے خارجہ کی کونسل کی ایک سرکاری کانفرنس میں شرکت کی جس میں 27 وزرائے خارجہ موجود تھے۔انہوں نے خطاب میں کہا کہ "دو ریاستی حل" کے بارے میں بات کرنا اب بیکار ہے۔